ETV Bharat / state

کرناٹک: جے ڈی ایس کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی واپس لیا

author img

By

Published : Nov 23, 2019, 2:36 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے دو اسمبلی حلقوں میں پانچ دسمبر کو انتخابات ہونے ہیں۔

جے ڈی ایس پار ٹی کے امیدوار سوامی جی نے پرچہ نامزدگی واپس لیا

ضلع ہاویری کے ہرے کیرور اور رانی بنور حلقوں میں انتخابات پانچ دسمبر کو ہوں گے۔

ہرے کیرور اسمبلی نشست سے کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، لیکن جے ڈی ایس کے امیدوار کنٹی مٹھ کے سوامی جی نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے سوامی جی پر پرچہ نامزدگی واپس لینے کا دباؤ بنایا جارہا تھا، کیوں کہ سوامی جی ایک لنگایت طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہر ےکیرور میں لنگایت سماج کی تعداد 50 فیصدی ہیں۔سوامی کے کل 30 ہزار بھکت ہیں، لیکن بی جے پی کی جانب سے مسلسل دباؤ بنائے جانے پر سوامی جی نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔

ہرے کیرور اسمبلی حلقے سے اب کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہی مقابلہ ہوگا۔

Intro:Body:

yturyuty


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.