ETV Bharat / state

PSI Recruitment Scam پی ایس آئی بھرتی سکینڈل مسئلے پر ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 2:36 PM IST

پی ایس آئی بھرتی سکینڈل مسئلے پر ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس
پی ایس آئی بھرتی سکینڈل مسئلے پر ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس

پی ایس آئی بھرتی سکینڈل مسئلے پرسابق وزیر و کانگریس لیڈر پریانک کھرگے کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک پی. آئ. ایل دائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کورٹ کی جانب سے ریاستی بی جے پی حکومت کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔Priyank Kharge’s PIL

پی ایس آئی بھرتی سکینڈل مسئلے پر ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس

بنگلور: پچھلے سال کرناٹک میں پولیس سب انسپکٹر ریکرٹمینٹ اسکام (پی ایس آئی بھرتی گھوٹالہ) منظر عام پر آیا تھا جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی حکومت کی مخالفت کی تھی۔ اس گھوٹالے میں 100 سے زائد ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات کے دوران بھی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سابق وزیر و کانگریس لیڈر پریانک کھرگے کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک پی. آئ. ایل دائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کورٹ کی جانب سے ریاستی بی جے پی حکومت کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو کانگریس ایم ایل اے پریانک ایم کھرگے کی جانب سے دائر ایک PIL عرضی پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ جس میں خصوصی تفتیش کے ذریعے پولیس سب انسپکٹر (PSI) بھرتی گھوٹالہ کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس آلوک ارادے اور جسٹس ایس وشواجیت شیٹی پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ کے سامنے یہ عرضی سماعت کے لیے آئی تھی،انہوں نے مزید سماعت ملتوی کر دی ہے، جبکہ فوجداری تحقیقاتی محکمے (سی آئی ڈی) سے تحقیقات پر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے۔


پی. آئ. ایل میں الزام لگایا گیا ہے ،کہ ایک حالیہ آڈیو کلپ میں جس میں مبینہ طور پر بی جے پی ایم ایل اے بسواراج دھاڈیسگور کی آواز ہے، اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی، کہ پی ایس آئی بھرتی کے پروسیس کے دوران گھوٹالہ کیا گیا۔ جس میں مبینہ طور پر سینئر پولیس افسران، سیاست دان، رولنگ پارٹی کے ارکان شامل ہیں۔ آڈیو کلپ میں اس طرح کے "انکشافات" کی روشنی میں، درخواست میں کہا گیا تھا ،کہ یہ سب سے زیادہ واضح ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس امرت پال کی گرفتاری ریاستی حکومت کی طرف سے محض ایک نظر کا دھوکہ ہے اور اپنے ہی وزراء اور لیجسلیچرز کے بدعنوانی کو چھپانے بچانے کے لیے کوششیں ہیں۔

پریانک کھرگے کی عرضی میں کہا گیا کہ بی جے پی حکومت اس غلطی کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ عرضی گزار کا کہناتھا کہ ’’مسٹر ڈھڈیسگور کے بیان کی اچھی طرح سے چھان بین کی جانی چاہیے اور اس پر غور کیا جانا چاہیے، کیونکہ موجودہ حکومت اس معاملے کو چھپانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، اگر عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں تویہ عام لوگوں کے حق میں مفاد ہوگا۔

ریاستی وزیر داخلہ نے پہلے اس معاملے پر پی ایس آئی بھرتی کے امتحان کے دوران بے ضابطگیوں سے انکار کیا تھا، بعد میں اعتراف کیا ہے،جنہوں نے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کے امتحانات کامیابی سے پاس کیے تھے۔ ان کےساتھ مکمل طورپرنا انصافی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے عرضی میں دعویٰ کیا گیا،کہ ایک کابینی وزیر بھی مبینہ طور پر اپنے امیدواروں کے امتحان میں کامیابی کو یقینی بنا کر اس گھوٹالے میں ملوث تھے اور اس پہلو پر کوئی تحقیقات نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:KAS Officer Lecturer Arrested کے اے ایس آفیسر، لیکچرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.