ETV Bharat / state

شریعت میں بغیر محرم کے سفر حج اور عمرہ کی اجازت نہیں: مفتی غلام یزدانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 12:16 PM IST

شریعت میں بغیر محرم کے سفر کی اجازت نہیں
شریعت میں بغیر محرم کے سفر کی اجازت نہیں

Mufti Ghulam Yazdani on Mahram الماس فاؤنڈیشن بیدرکے صدرمفتی غلام یزدانی نے کہا ہے کہ عورت اگر سفر کرنا چاہتی ہے اور تین دن سے کم مسافت کا سفر ہے تو اسلام کہتا ہے کہ عورت کو اجازت ہے وہ جا سکتی ہے لیکن تین دن سے زیادہ کی مسافت کا سفر ہے تو عورت بغیر محرم کے نہیں جا سکتی۔

شریعت میں بغیر محرم کے سفر حج اور عمرہ کی اجازت نہیں

بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں الماس فاؤنڈیشن بیدرکے صدرمفتی غلام یزدانی نے کہاکہ پردہ اور حیا عورت کا زیور ہے۔ پردہ کرنا عورت کے لیے فرض ہے جیسے نماز، روزہ فرض ہے۔ ایسے پردہ عورت کے لیے فرض ہے۔ نامحرم سے عورت کو پردہ کرنا ضروری ہے۔ اگر عورت پردہ نہیں کرے گی تو وہ عورت اللہ کی نظر میں گنہگار ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہ عورت کے لیے پردہ ضروری ہے۔عورت کو خطرات ہوتے ہیں ۔اگر عورت تین دن سے زائد بغیر محرم کے سفر کرے گی تو عورت گنہگار ہوگی قدم قدم پہ اسے گناہ ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حدیث کی ہر کتاب میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت بغیر محرم کے تین دن سے زیادہ کی مسافت کا سفر نہیں کر سکتی ۔اگر سفر کرے گی تو وہ عورت کا سفر گناہ کا سفر ہوگا۔ ہر قدم پہ اسے گناہ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج عمرہ ایک مقدس سفر ہے۔خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ قرآن میں کیا ہے۔قرآن میں جو باتیں ہیں وہ روز قیامت تک کے لئے ہے۔تو پھر آپ کیسے بغیر محرم کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔ سعودی گورنمنٹ نے اجازت دی یے۔ ہندوستان کی حکومت نے اجازت دی ہے لیکن اللہ نے اجازت نہیں دی ۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں میں مضبوط کردار کی تعمیر میں والدین کی شمولیت ضروری ہے: مولانا ظہیرالدین قادری

مفتی غلام یزدانی نے کہا کہ آج کل ایک رواج چل پڑا ہے بہت ساری عورتیں عمرے کے گروپ سے حج عمرہ کے لیے جا رہے ہیں اور دلیل یہ دے رہے ہیں کہ اب تو امن ہے اب تو وہ پہلے جیسا خطرہ نہیں رہا، شریعت کا حکم قیامت تک کے لیے ہے امن ہو یا نہ ہو۔ عورت کے لیے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے محرم کے ساتھ سفر کرے اللہ کے بعد بڑا محافظ اللہ تعالی نے اس کے محرم کو بنایا ہے اس لیے بغیر محرم کے عورت سفر نہیں کر سکتی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.