ETV Bharat / state

گلبرگہ: ملک کے اولین مرکز درود خوانی حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کےدوسال مکمل

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 11:09 AM IST

Updated : Oct 26, 2021, 5:40 PM IST

گلبرگہ: ملک کے اولین مرکز درود خوانی حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کےدوسال مکمل
گلبرگہ: ملک کے اولین مرکز درود خوانی حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کےدوسال مکمل

گذشتہ سال درگاہ بارگاہ شیخ دکن حضرت شیخ محمد سراج الدین جیندی میں ا5 کروڑ 82 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھا گیا تھا اور اس سال 6 کروڑ 90 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھا گیا ہے۔ اسی طرح اس مرکز میں درود شریف کو بلا وقفہ پڑھتے رہنے کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبر نے کہا کہ دنیا کا پہلا حجرہ صلوۃ پاکستان میں ہے۔

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے درگاہ بارگاہ شیخ دکن حضرت شیخ محمد سراج الدین جیندی بھارت کا اولین مرکز درود خوانی بنام حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کے دوسال مکمل ہونے پر بارگاہ شیخ دکن میں درود سلام وسیلہ مقرب مصطفی ومیلاد خاتم الا انبیا کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جیندی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن نے اس عظیم الشان کانفرنس کی سرپرستی کی۔

درود خوانی

حافظ سید محمد علی الحسینی جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صدرات کی۔ اور زیر نگرانی ڈاکٹر سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ شیخ نے کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سراج بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتا کہ یہ حجرہ صلوۃ ملک کا اولین درود خوانی مرکز کے طورپر قائم کیاگیا ہے۔ یہاں پر 24 گھنٹے درود شریف پرھنے کا اہتمام کیاگیا ہے۔ یہاں پر سال کے 365 دنوں کے لیے 365 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ حجرہ صلوۃ میں درود شریف پڑھنے والوں کے لئے طعام و قیام کا معقول انتظام ہے۔

گلبرگہ: ملک کے اولین مرکز درود خوانی حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کےدوسال مکمل
گلبرگہ: ملک کے اولین مرکز درود خوانی حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کےدوسال مکمل

یہاں پر درگاہ کی زیارت کے لئے ملک بھر سے آنے والے زائرین بھی درود شریف پڑھتے ہیں۔ حجرہ صلوۃ درود خوانی مرکز کے قیام کو دو سال مکمل ہو گئے۔

گذشتہ سال اس درود خوانی مرکز میں 5 کروڑ 82 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھا گیا تھا اور اس سال 6 کروڑ 90 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھا گیا ہے۔ اسی طرح اس مرکز میں درود شریف کو بلا وقفہ پڑھتے رہنے کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبر نے کہا کہ دنیا کا پہلا حجرہ صلوۃ پاکستان میں ہے۔ جب اس مرکز کے متعلق ڈاکٹر سراج بابا نے طاہرالقادری سے بات کی تو پتہ چلا کہ یہاں پر قائم کیا گیا حجرہ صلوۃ دنیا کا دوسرا حجرہ صلوۃ ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اور گلبرگہ کے عوام کے لئے بہت ہی خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہاں درود خوانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ پچھلے دو سالوں سے یہاں پر 24 گھنٹے درود شریف پڑ ھا جارہا ہے۔

Last Updated :Oct 26, 2021, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.