ETV Bharat / city

گلبرگہ: سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ میں 750 طالبات نے حصہ لیا

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 5:02 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام کے سی ڈی کالج میں طالبات کے لیے سیرت کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 750 طالبات نے حصہ لیا۔

گلبرگہ: سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ میں 750 طالبات نے حصہ لیا
گلبرگہ: سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ میں 750 طالبات نے حصہ لیا

سیرت کوئز مقابلہ میں کامیاب طالبات کو رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلبرگہ میں ہر سال میلاد النبیﷺ کے موقع طلبہ کے لیے حمد، نعت، قرات اور تقریری مقابلوں کا بڑے پیمانہ پر انعقاد کیا جاتا تھا تاہم گذشتہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے ان پروگرامز کو منعقد نہیں کیا گیا تھا۔

گلبرگہ: سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ میں 750 طالبات نے حصہ لیا

کنیز فاطمہ نے کہا کہ اسلامک کوئز مقابلہ کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا آغاز سابق وزیر مرحوم قمرالاسلام نے کیا تھا جسے مرکزی سیرت کمیٹی کے ذریعہ منعقد کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: مسلم علاقوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کیلئے میٹنگ

مرکزی سیرت مقابلہ جات کمیٹی کے صدر پروفیسر عبدالحمید اکبر نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کا مقصد طلبہ میں مذہبی تعلیم کے حصول کےلیے شوق بڑھانا ہے تاکہ طلبہ دنیاوی تعلیم کے علاوہ مذہبی تعلیم بھی حاصل کرسکیں۔ اسی مقصد کے تحت اسلامک کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 750 طالبات نے حصہ لیا۔ کامیابی حاصل کرنے والی طلبات کو رکن اسمبلی گلبرگہ شمال نے انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر مرکزی سیرت مقابلہ جات کے صدر عبدالحمید اکبر، نا ئب صدر حیدر علی باغبان، فرازالاسلام کے علاوہ اسکول و کالج کے طلبہ اور سماجی، ملی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.