ETV Bharat / state

گلبرگہ: کیمپس فرنٹ کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 5:11 AM IST

کیمپس فرنٹ کے نیشنل جنرل سکریٹری روف شریف کی گرفتاری کے خلاف گلبرگہ شہر میں زبردست احتجاجی مطاہرہ کیا گیا اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Gulbarga: Protest against  arrest of Campus Front leader
گلبرگہ: کیمپس فرنٹ کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ریلوے اسٹیشن روڈ پوسٹ آفس کے روبرو مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔

گلبرگہ: کیمپس فرنٹ کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اس موقع پر کیمپس فرنٹ ضلع گلبرگہ کے صدر ڈاکٹر سمامہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اشارے پر ای ڈی اور این آئی اے کی جانب سے بے قصور افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ملک میں ای ڈی اور این آئی اے، بی جے پی اور آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سمامہ نے کہا کہ آئین نے احتجاج کرنے کا حق دیا ہے لیکن بی جے پی کی مرکزی حکومت اپنی من مانی کرنے میں مصروف ہے اور صرف مسلم تنظیموں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی تبلیغ جماعت کے نام پر تو کبھی این آر سی سی اے کے نام پر مسلمانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کیمپس فرنٹ کے نیشنل جنرل سکریٹری روف شریف گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے فوری طور پر روف شریف کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.