ETV Bharat / state

Mumbai Jaipur Train Incident کرناٹک حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کی امداد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:46 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے ممبئی جے پور ٹرین واقعہ میں شہید ہونے والے سید سیف الدین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ ریاستی وزیر برائے جنگلات وضلع بیدر انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے سیف الدین کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے دس لاکھ کا امدادی چیک پیش کیا۔ Grant of Rs1 million from Karnataka Government

کرناٹک حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کی امداد
کرناٹک حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کی امداد

کرناٹک حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کی امداد

بیدر: ممبئی جےپور ٹرین فائرنگ میں شہید ہونے والے سید سیف الدین حمیلا پور بیدر کے خاندان کو حکومت کرناٹک کی جانب سے 10 لاکھ روپے اعلان کیا گیا تھا۔ جس کو آج ریاستی وزیر برائے جنگلات وضلع بیدر انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دس لاکھ کا امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے شہری انتظامیہ اور حج کے وزیر رحیم خان، رکن قانون ساز کونسل اروندکمار موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے نے کہا کہ جو حادثہ ہوا ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جس وقت یہ ٹرین کا واقعہ پیش آیا اس وقت ہم دہلی میں تھے۔ Mumbai Jaipur train Victims Syed Saifuddin

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ میں اور رکن اسمبلی بیدر رحیم خان نے ریاستی وزیر اعلیٰ کرناٹک کو اس بات کی اطلاع دی تو ریاست کے وزیر اعلیٰ سدارمیا جی نے حکومت کرناٹک کی جانب سے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا اور ہمیں بیدر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کرنے کو کہا۔ ریاستی وزیر برائے شہری انتظامیہ وہ حج رحیم خان نے کہا کہ مجھے اطلاع ملنے پر میں نے ان کے تدفین میں شرکت کی تھی۔ آج ریاستی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی حکومت کرناٹکا کی جانب سے یا شخصی طور پر بھی آپ کسی بھی قسم کے مسئلہ کے حل کے لیے مجھ سے ربط کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تین اگست کو شہید سیف الدین کی تدفین کے موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان نے حکومت سے امداد کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.