ETV Bharat / state

شاہ پورمیں مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 4:55 PM IST

شاہ پورمیں مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد
شاہ پورمیں مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد

یادگیر کے شاہ پور میں ملت ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں عوامی فلاحی تنظیم ملت ٹرسٹ کی جانب سے کئی عوامی فلاحی کام کیے جارہے ہیں۔ ملت ٹرسٹ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں غریب مستحق افراد میں مسلسل ایک مہینے کے راشن کا انتظام کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے سرکاری و غیرسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے متعلقین کو کھانا، سنیٹائزر اور ماسک جیسے چیزیں تقسیم کی گئی۔

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ملت ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شہر کے مسلم شادی محل میں منعقدہ اس ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ میں 200 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لے کر اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: جلسہ بعنوان صحافت اور ہم

اس موقع پر ڈاکٹر شیخ شعیب عطاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملت ٹرسٹ ایک فعال ٹرسٹ ہے۔ اس ٹرسٹ کی جانب سے حجامہ کیمپ رکھا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر شیخ شعیب عطاری نے کہا کہ حجامہ سنت رسولؐ ہے۔ اس کے کروانے سے جسم میں موجود فاسد خون نکل جانے سے کئی بیماریوں سے انسان محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس موقع پر ملت ٹرسٹ کے صدر اور تمام اراکین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.