ETV Bharat / state

Karnataka Polls کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومئی کی کار کی تلاشی

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 6:01 PM IST

وزیر اعلی کے پرائیویٹ کار کی تلاشی لی
وزیر اعلی کے پرائیویٹ کار کی تلاشی لی

کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومئی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وزیراعلیٰ مندر کی طرف جا رہے تھے، تبھی انتخابی اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے متعلق سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔دارلحکومت بنگلور میں انتخابی عہدیداروں نے جمعہ کے روز کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی کی کار کو روکا اور اس کی جانچ شروع کردی ۔ وزیر اعلیٰ بومئی اس وقت چکبالا پور ضلع کے ایک مندر میں جا رہے تھے۔ ریاست میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اہلکاروں کی جانب سے گاڑی کو چیک کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بومائی ایک پرائیویٹ کار میں گھاٹی سبرامنیا مندر جا رہے تھے۔انتخابی عملے نے ان کی گاڑی کو ہوساہودیا چوکی نامی مقام پر روک کر تلاشی لی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی اور اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت دی۔

  • #WATCH | Karnataka CM Basavaraj Bommai's car checked by the Flying Squad team of the Election Commission as he was on his way to Sri Ghati Subramanya Temple in Doddaballapur

    Model Code of Conduct is enforced in the State in view of the May 10 Assembly elections. pic.twitter.com/esBkFcIMAL

    — ANI (@ANI) March 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو بتا دیں کہ کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ کرناٹک میں کل 224 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ ریاست میں ایس سی کے لیے 36 اور ایس ٹی کے لیے 15 سیٹیں محفوظ ہیں۔ اس وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس کے سربراہ بسواراج بومائی ہیں۔ بی ایس یدی یورپا کی جگہ بومئی کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ یدی یورپا کو پارٹی نے استعفیٰ دینے کا حکم دیا گیاتھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بومئی حکومت پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان میں سے بہت سے الزامات بد عنوانی سے متعلق ہیں۔

مزید پڑھیں:Karnataka Election بی جے پی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے، سی ایم ابراہیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.