ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں بزرگ اور معذور افراد نے اپنا ووٹ ڈالا

author img

By

Published : May 9, 2023, 7:53 PM IST

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور 40 فیصد سے زائد معذوروں نے گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ Karnataka Assembly Election 2023

کرناٹک میں بزرگ اور معذور افراد نے اپنا ووٹ ڈالا
کرناٹک میں بزرگ اور معذور افراد نے اپنا ووٹ ڈالا

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پہلی بار الیکشن کمیشن نے 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور 40 فیصد سے زائد معذوریں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے۔ گھر سے ووٹ ڈالنے کے لیے تقریبا 99,529 ووٹرز نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا جس میں سے 94,931 ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا۔ 80 سال سے زائد عمر کے 80,250 رجسٹرڈ افراد میں سے 76,120 نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا، جبکہ مزید 19,279 معذور ووٹرز نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا لیکن 18,811 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ معمرین و معذورین کا ووٹنگ فیصد 97.57 رہا۔

وہیں ضلع بیلگام میں 8636 ووٹرز نے اپنے گھر سے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ 103 سالہ ایک بزرگ شخص نے ووٹ ڈالکر سب کی حوصلہ افزائی کی۔ ووٹنگ کے لیے الیکشن میں تعینات افسران بیلٹ باکس اور بیلٹ پیپر کے ساتھ رجسٹرڈ ووٹرز کے گھر پہنچے تھے جہاں تمام بزرگ نے اپنا ووٹ ڈالا، اس دوران بڑی تعداد میں بزرگ شہریوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق کرناٹک عام اسمبلی کے انتخابات میں پہلی بار گھر سے معمر شہریوں کو ووٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ ضلع الیکشن افسر و ڈپٹی کمشنر سنہل آر نے کہا کہ ریاست میں پہلی بار 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں اور معذور ووٹروں کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جس کے بعد 80 سال سے زائد عمر کے اور معذور ووٹرز نے گھر بیٹھے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.