ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 چِلچِلاتی دھوپ اور گرمی کی تمازت کے باوجود مسلمان حکم الہی پر پابند عہد

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:10 AM IST

گلبرگہ شہر میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔لوگ دھوپ کی شدت سے پریشان ہیں۔ گرمی کے اس عالم میں مسلمان ماہ صیام میں رضائے الہی کے حصول کے لئے روزہ رکھ رہے ہیں۔

مسلمان حکم الہی پر پابند عہد
مسلمان حکم الہی پر پابند عہد

مسلمان حکم الہی پر پابند عہد

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گرم شہروں میں سے ایک گلبرگہ میں گرمی کا قہر جاری ہے۔دھوپ کی شدت اور گرمی کی تمازت کے باوجود پندرہ گھنٹے سے زیادہ وقت تک بھو ک اور پیاس کی شدت کو برداشت کرنا آسان کام‌ نہیں ہے۔ لیکن یہ ماہ رمضان کی برکت اور فضلیت ہےکہ ایسے موسم میں بھی روزہ دار بھوک اور پیاس کی شدت کو برداشت کر نے کی طاقت حاصل کرلیتا ہے۔ لیکن سب سے سخت امتحان ان روزہ داروں کا ہوتا ہے۔جو روزے کا اہتمام کر نے کے ساتھ روزی روٹی کی جدو جہد کے لئے تیز دھوپ میں سخت محنت کرتے ہیں

اس معاملہ پر مولانا یوسف قریشی نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزے رکھنا مسلمان پر فرض ہے۔ ماہ رمضان کا مہینہ پوری آب وتاب سے گزررہاہے دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان کا احترام کرتے ہیں ۔اس مہینے میں مسلمان روزہ اور نماز تراویح کی پابندی کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:Spiritual Virtues of Ramadan رمضان المبارک کا استقبال اور اس کی فضیلت

گلبرگہ شہر بھارت کے گرم‌ شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔موسم‌ گرما میں شہر اور بھی زیادہ گرم ہوجاتا ہے۔ گلبرگہ شہر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ماہ صیام کے دوران مساجد میں نماز تراویح کا ہتمام کیا جاتا ہے۔جبکہ یہاں کے مکانوں میں روزہ دار خواتین کے تفسیرقرآن کااہتمام کیاجاتا ہے ۔رمضان عبادت ومعرفت کا مہینہ ہے۔اس مہینہ میں مسلمان عبادات کا کثرت سے اہتمام کرتے ہیں۔ماہ صیام کادوسراعشرہ چل رہا ہے ۔مسلمان روزہ،تراویح سمیت دیگر عبادات کے ذریعے قرب الٰہی اور رضا ئے الہی کے طلب گار ہیں،مسلمان اپنے وقت کو ضائع کئے بغیر کثرت سے عبادت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.