ETV Bharat / state

Shobha Yatra In Aland: سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے شری رام سینا کی ‘‘شوبھا یاترا‘‘ منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 9:38 AM IST

ضلع گلبرگہ کے الند شریف نامی علاقہ میں وی ایچ پی، بجرنگ دل، آر ایس ایس جیسی ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے شوبھا یاترا نکالنے کی بات کہی جارہی ہے، ادھر سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے اس معاملہ کے تحت ایس پی سے ملاقات کی اور مذکورہ مطالبہ کو قبول نہ کرنے کی اپیل کی۔ CPIM Party Leader & Demand to Permission Deny to Sri Ram Sena Organisation For Shobha Yatra In Aland

شوبھا یاترا
شوبھا یاترا

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے الند شریف میں واقع معروف درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ قومی یکجہتی کی مثال ہے۔ مسلمان عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ کئی ہندو عقیدت مند بھی یہاں آکر اپنی عقیدت کا اظہار کر تے ہیں، تاہم گزشتہ چار پانچ مہینوں سے وی ایچ پی، بجرنگ دل، آر ایس ایس جیسی ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان شہر کی پُرامن فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں، یہ کارکنان اس علاقہ سے شوبھا یاترا نکالنا چاہتے ہیں۔ CPIM Party Leader & Demand to Permission Deny to Sri Ram Sena Organisation For Shobha Yatra In Aland

شوبھا یاترا

ادھر گلبرگہ سے سی پی آئی ایم کے کارکنان نے ایس پی ایشا سے ملاقات کی اور مذکورہ تنظمیوں کے کارکنان کی جانب سے شوبھا یاترا نکالنے کے مطالبہ کو خارج کرنے کی اپیل کی اور شہر کی پُرامن فضا کو مکدر کرنے کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، شہر میں ہندو مسلم کے درمیان نفرت کی بیج بونے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے یاداشت پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.