ETV Bharat / state

گلبرگہ: پٹرول ۔ ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 7:37 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پٹرول۔ ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف لاوٹی پٹرول پمپ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

congress party protest against hike price of fuel in gulbarga
پٹرول۔ ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر سرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے پی ایم بننے سے پہلے پٹرول ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف خود آواز بلند کی تھی، مگر آج انہی کی حکومت میں مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں عوام کورونا وائرس اور لاک ڈون سے پریشان حال ہیں۔ تو ایسے حالات میں دن بہ دن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ غریب مزدور عوام لاک ڈاؤن سے کاروبار بند رہنے کی وجہ سے مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مودی جی نے اچھے دن لانے کی بات کی تھی، مگر بھارت بنگلہ دیش سے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔ ملک کی جے ڈی پی گرتی ہی جارہی ہے۔

ڈاکٹر سرن پرکاش نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ہے، لیکن بی جے پی حکومت نے صرف من مانی کرتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کرناٹک کانگریس کا ریاست گیر احتجاج

کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ایندھن کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.