ETV Bharat / state

Kaneez Fatima Won Again گلبرگہ میں کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ کامیاب

author img

By

Published : May 13, 2023, 9:48 PM IST

Updated : May 13, 2023, 10:12 PM IST

گلبرگہ ضلع کے نو اسمبلی حلقوں میں سات سیٹ پر کانگریس پارٹی کے امیدوار اور دو بی‌ جے پی کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گلبرگہ شمال سے کانگریس پارٹی کی امیدوار کنیز فاطمہ کو دوسری مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی۔

گلبرگہ میں کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ کامیاب
گلبرگہ میں کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ کامیاب

گلبرگہ میں کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ کامیاب

گلبرگہ: ریاست کرناٹک 2023 اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ کانگریس نے 224 سیٹوں میں سے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ گلبرگہ ضلع کی بات کی جائے تو اس ضلع میں 9 اسمبلی حلقے آتے ہیں، ان‌ میں سے 7 کانگریس پارٹی کے امیدوار اور 2 بی‌ جے پی کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

گلبرگہ جنوب میں کانگریس پارٹی کے امیدوار الم پربو پٹیل اور گلبرگہ شمال سے کانگریس پارٹی کی امیدوار کنیز فاطمہ کو دوسری مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی۔ گلبرگہ شمال میں سب زیادہ مسلم ووٹرس موجود ہیں۔ یہاں پر پچھلے 40 سال سے مسلم امیدوار کی کامیابی رہی ہے۔ یہاں پر پچھلے 3 معیاد سے مرحوم قمر السلام کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔‌ سنہ 2018 میں قمر السلام کے انتقال کے بعد انکی اہلیہ کنیز فاطمہ کو کانگریس پارٹی سے ٹکٹ دیا تھا۔

اس مرتبہ بھی کانگریس پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا۔ اس بار بھی انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یہاں پر کانگریس سے کنیز فاطمہ اور جنتا دل سکولر پارٹی سے ناصر حسین استاد اور بی جے پی پارٹی سے چندو پاٹل نے حصہ لیا تھا۔ گلبرگہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے حلقہ میں آتا ہے۔ یہاں پر ہر سیاسی پارٹیوں کی نظر تھی۔ چناو پرچار کے لئے کئی مرتبہ وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ ہوا تھا مگر یہاں کی عوام نے کانگریس پارٹی کو ہی کامیاب بنایا ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج سے کرناٹک کی سیاست میں نیا بدلاؤ دیکھا جارہا ہے۔ گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر کانگریس پارٹی کے لیڈران میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

بیدر ضلع کے چھ اسمبلی حلقہ جات سے بی جے پی کے چار اور کانگریس کے امیدوار کامیاب

وہیں دوسری طرف بیدر ضلع کے چھ اسمبلی حلقہ جات بیدر شمال، بیدر جنوب، اوراد، بسواکلیان، بھالکی، ہمنا آباد سے دو کانگریس کے اور چار بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بیدر شمال سے کانگریس امیدوار رحیم خان نے چوتھی بار اپنی کامیابی درج کرائی ہے۔ انہوں نے 69165 ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے نمبر پر جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار سوریہ کانت ناگمارپلی نے 58385 ووٹ حاصل کیں۔

وہیں بی جے پی امیدوار ایشور سنگھ ٹھاکر نے 17779 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی سے غلام علی نے 2023 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے علاوہ مزید سات امیدواروں نے آزاد امیدوار کے طور پر اس انتخابات میں حصہ لیا۔ اسی طرح بھالکی سے چوتھی بار کانگریس امیدوار ایشور کھنڈے نے کامیابی درج کرائی ہے۔ ہمنا آباد سے بی جے پی کے امیدوار سیدھو پاٹل نے 75515 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

بیدر جنوب سے بی جے پی پارٹی کے امیدوار شیلندر بینداڈے نے کامیابی حاصل کی۔ اوراد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی پارٹی کے امیدوار پربھو چوہان اور بسواکلیان سے بی بی پی کے امیدوار شرنو سلگار نے دوسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ بیدر کے چھ اسمبلی حلقہ جات میں دو اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس اور چار اسمبلی حلقہ جات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بیدر شمال سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان نے مسلسل چوتھی بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخ بنائی ہے۔ کہا جاتا ہے بیدر شہر میں دوسری بار کسی رکن اسمبلی نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے لیکن کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان نے مسلسل چوتھی بار بھی بیدر شہری اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخ بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Victory in Karnataka ملکارجن کھرگے کی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ اہم میٹنگ

کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان نے اپنے حریف جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار سوریہ کانت ناگمارپلی کو 10 ہزار 780 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اس موقع پر رحیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی تمام ووٹرز کی کامیابی ہے۔ میں اپنی کامیابی کے لیے کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران کارکنان کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میری کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے۔

Last Updated :May 13, 2023, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.