ETV Bharat / state

بنگلور: بی جے پی نے وزیر اعلی کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 2:18 PM IST

بی جے پی حامی نوین نے فیس بک پوسٹ پر پیغمبر اسلام کی توہین کی پوسٹ کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی و کاول بیرہسندرہ علاقوں میں تشدد برپا ہوگیا۔ جس میں 4 افراد ہلاک، پولیس اہلکاروں سمیت کئی زخمی بھی ہوئے تھے۔

بنگلور: بی جے پی نے وزیر اعلی کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی
بنگلور: بی جے پی نے وزیر اعلی کو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی

تفتیش کے دوران تقریباً 400 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں بیشتر افراد پر یو اے پی اے جیسا سخت قانون لگایا گیا تاکہ ملزمین کو آسانی سے ضمانت نہ مل سکے۔

اس پورے تشدد کے معاملے کے متعلق متعدد تنظیموں کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرکے حکومت کو پیش کی گئی ہیں۔

اس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنگلورو کے رکن اسمبلی اروند لمباولی کی قیادت والے وفد نے پارٹی کے ملیشورم دفتر میں ایک اجلاس کے دوران بنگلور تشدد کے متعلق تیار کی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پارٹی کے 9 کور ممبرز کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ یدیورپا کو پیش کی۔

بی جے پی کی اس رپورٹ میں 7 اہم مطالبے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک پر پابندی لگانے کے متعلق بھی زور دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اروند لمباولی نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلن کمار کتیل کو بھی یہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی تھی اس مطالبے کے ساتھ کہ ایس ڈی پی آئی پارٹی پر پابندی عائد کی جائے ۔ بی جے پی کا ماننا ہے کہ اس پارٹی کے ارکان بنگلور تشدد میں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.