ETV Bharat / state

Parliament Elections 2024 بی جے پی جے ڈی ایس نے کیا پارلیمانی الیکشن سے پہلے اتحاد، جے پی نڈا کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:40 PM IST

بی جے پی جے ڈی (ایس) نے پارلیمانی الیکشن سے پہلے اتحاد کا اعلان کیا ہے، جے پی نڈا نے اس بات کا اعلان کیا۔ BJP JDS announces alliance For Parliament Election 2024

Parliament Elections 2024
Parliament Elections 2024

بنگلور: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے یہ کھل کر اعلان کیا کہ ان کی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل جے ڈی (ایس) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ نڈا نے جے ڈی (ایس) لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ دہلی میں ملاقات کے بعد باضابطہ اس الائنس کے متعلق اعلان کیا۔ یاد رہے کہ یہ اقدام سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی کی پارلیمنٹ میں امت شاہ اور جے پی نڈا سے ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ یہ میٹنگ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے کرناٹک میں جے ڈی (ایس) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان اتحاد پر تبادلۂ خیال کے لیے ہوئی تھی۔

بی جے پی جے ڈی ایس نے کیا پارلیمانی الیکشن سے پہلے اتحاد
بی جے پی جے ڈی ایس نے کیا پارلیمانی الیکشن سے پہلے اتحاد

یہ بھی پڑھیں:

2024 میں انڈیا الائنس ہی کامیاب ہوگا: ڈاکٹر کے رحمان خان India Alliance

اس اتحاد کی قیاس آرائیاں سب سے پہلے اس وقت سامنے آئیں جب کرناٹک کے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے جے ڈی (ایس) کے ساتھ مفاہمت پر غور کر رہی ہے۔ جے ڈی (ایس) نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ اس وقت، دونوں پارٹیاں مشترکہ طور پر کرناٹک میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں مخلوط حکومت چلا رہی تھیں۔ ذرائع نے پہلے بتایا تھا کہ جے ڈی (ایس) کرناٹک میں لوک سبھا کی چار سیٹوں پر مقابلہ کرے گی، جن کی کل 28 سیٹیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.