ETV Bharat / state

Belur Temple Fair: چنناکیشو مندر میں تلاوت قرآن کے ساتھ تہوار منانے کی پرانی روایت برقرار

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 10:21 AM IST

Updated : Apr 15, 2022, 10:53 AM IST

کرناٹک میں دائیں بازوں تنظیموں کے احتجاج کے باوجود بی جے پی حکومت نے رتھ اتسو سے قبل قرآن کی تلاوت کی روایت کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ Festival begins with recitation of Quran at belur Temple

چنناکیشو مندر میں تلاوت قرآن کے ساتھ تہوار منانے کی پرانی روایت جاری
چنناکیشو مندر میں تلاوت قرآن کے ساتھ تہوار منانے کی پرانی روایت جاری

بنگلور: ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن کے بیلور میں واقع چنناکیشو مندر میں روایت کے مطابق رتھ اتسو سے قبل قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے۔ دائیں بازوں تنظیموں کے احتجاج کے باوجود بی جے پی حکومت نے اس روایت کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سالانہ میلہ بدھ کو پولیس کی سخت نگرانی میں شروع ہوا۔ روایت کے مطابق بیلور مندر میں سالانہ میلے کے آغاز کے موقع پر قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے۔ رتھ اتسو کے دوران ایک مولوی بھگوان چنناکیشو کے رتھ کے سامنے قرآن کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔ اس برس بھی دودا میدور گاوٌں کے رہنے والے مولوی سید سجاد باشا نے مندر مین قرآن کی تلاوت کی۔ کیسو Chennakeshava temple continued tradition of Starting off festival with Quran recitation

یہ بھی پڑھیں: Communal Harmony in Dalwana: مندر میں افطار کا اہتمام کر کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی گئی

سالانہ میلہ بدھ کو ضلعی پولیس کی سخت نگرانی میں شروع ہوا۔ دو روزہ رتھ اُتسو کو دیکھنے کے لیے ریاست بھر سے سیکڑوں لوگ چنناکیشوا مندر پہنچے۔ وہیں اس سے قبل مندر کے حکام نے مسلم تاجروں کو سالانہ تہوار کے موقع پر اسٹال لگانے سے روکنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے کرناٹک میں حجاب کا تنازع کئی مہینوں تک چلا تھا۔ اس تنازعہ کے بعد کچھ تنظیموں نے حلال گوشت کا بائیکاٹ کرنے اور غیر ہندوؤں کو ہندو عبادت گاہوں کے باہر دکانیں لگانے کی اجازت نہ دینے کی مہم چلائی۔ اس دوران کئی غیر ہندو دکانداروں کے ساتھ مار پیٹ کی بھی خبریں سامنے آئیں۔ Non-Hindus will set up stalls in Belur temple fair

واضح رہے کہ یہ وہی مندر ہے جہاں مسلمان تاجروں کو کاروبار کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس مسئلے پر کافی ہنگامہ ہوا اور مسلم تاجروں نے الزام عائد کیا کہ انہیں مذہب کی بنیاد پر تجارتی سرگرمی سے باز رکھا جارہا ہے۔ کرناٹک میں مندروں کی نگرانی کرنے والے ادارے نے بعد میں غیر ہندوؤں کو مندر احاطے کے باہر تجارتی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی۔

Last Updated : Apr 15, 2022, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.