ETV Bharat / state

Old Eidgah of Bidar: بیدر کی قدیم عید گاہ میں نماز عیدالفطر کے انتظامات مکمل

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 4:35 PM IST

کرناٹک بھر میں عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بیدر کی قدیم عیدگاہ میں نماز الفطر ادا کی جائے گی جس کے لیے بڑے پیمانہ پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

بیدر کی قدیم عید گاہ میں نماز عیدالفطر کے انتظامات کو قطعیت
بیدر کی قدیم عید گاہ میں نماز عیدالفطر کے انتظامات کو قطعیت

بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر میں دو سال بعد نماز عیدالفطر کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قدیم عید گاہ کمیٹی بیدر کے سکریٹری سید مبشر علی عرف ابو نے نماز عید الفطر کی جانب سے کی جا رہی تیاری سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے احتیاطی طور پر گزشتہ دو سالوں سے اجتماعی طور پر عید گاہوں میں نماز عیدالفطر ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس سال حالات بہتر ہیں جس کے چلتے نماز عیدالفطر عیدگاہوں میں بڑے ہی جوش و خروش اور حسب روایت ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قدیم عید گاہ بیدر میں نماز عیدالفطر ٹھیک دس بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا عبدالغنی خان حسامی نماز عیدالفطر پڑھائیں گے۔

بیدر کی قدیم عید گاہ میں نماز عیدالفطر کے انتظامات کو قطعیت

یہ بھی پڑھیں:

Eshwara Khandre on Current Situation: 'ملک میں چل رہے نفرت کے ماحول کو بدلنے کی ضرورت'

ریاستی حکومت اور وقف بورڈ کی جانب سے عیدالفطر کو لے کر احکامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک ریاستی حکومت یا وقف بورڈ کی جانب سے نماز عیدالفطر کے دوران کسی بھی پابندی سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ مساجد اور عید گاہوں میں حسب روایت نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔ انہوں نے شہریان بیدر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے نماز عیدالفطر کے لیے عیدگاہ تشریف لائیں۔ اس موقع پر سرفراز ہاشمی، صفی اللہ بیگ، نیاز احمد عرف ٹیپو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.