ETV Bharat / state

JDS Leader on BJP's B Team Remark: 'جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد'

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 5:26 PM IST

جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد
جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما عبدالقیوم انعامدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست میں حقیقی معنوں میں سیکولر پارٹی ہے۔ JDS Leader on BJP's B Team Remark

جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما عبدالقیوم انعامدار نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو لوگ جنتادل سیکولر پارٹی میں تھے، آج وہی کانگریس اور بی جے پی میں شامل ہو کر جنتادل سیکولر پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم کہہ رہے ہیں۔ JDS Leader on BJP's B Team Remark

جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد

کانگریس کے سینئر رہنما سی ایم ابراہیم کے کانگریس چھوڑ کر جنتادل سیکولر میں شمولیت اختیار کر نے پر انہوں نے کہا کہ یقینا سی ایم ابراہیم ریاست کرناٹک کے سینئر رہنما ہیں اور وہ ریاست کی سیاست کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے پارٹی میں آنے سے نہ صرف اقلیتی ووٹ بلکہ دیگر طبقات کے ووٹ بھی جنتادل سیکولر پارٹی کو ملیں گے اور جنتادل سیکولر پارٹی 2023 میں ریاست کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: JDS Leader on BJP Agenda: 'بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈے کو ناکام کریں گے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.