ETV Bharat / state

Namma Clinics بنگلورمیں حکومت کی جانب سے 108 نما کلینکس کھولے گئے

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 5:33 PM IST

نمہ کلینکس
نمہ کلینکس

کرناٹک محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل اربن ہیلتھ مشن کے تحت فی الحال ہر 50,000 لوگوں کے لیے صحت مراکز قائم کئے جارہے ہیں، 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کے تحت حکومت شہری علاقوں میں 15,000-20,000 لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بنیادی صحت مرکز قائم کر رہی ہے۔

نمہ کلینکس

ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی بسوارج بومائی نے بنگلور میں کلینکس کا افتتاح کیا، محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے یہ بتایاگیا ہے کہ کلینکس شہریوں کے صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال میں ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے. یہ مراکز شہری علاقوں میں غریب، کمزور اور پسماندہ طبقوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست بھر میں مجموعی طور پر 438 ایسے ہی کلینک کھولے جا رہے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں وزیر اعلیٰ بومائی نے دھارواڑ کے بیرا دیورکوپا میں منعقدہ ایک تقریب میں اس طرح کے کل 100 کلینک کھولے تھے، اس سلسلے میں بومائی نے کہا تھا کہ "نما کلینک یعنی ہمارا کلینک ایک انقلابی قدم ہے،انہوں نے کہا تھا کہ غریب عوام کو ایمرجنسی کی صورتحال کے دوران بڑے ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے اس کے لیے حکومت یہ پہل کی ہے۔ بسوراج بومائی نے مزید کہا کہ 438 نما کلینکس میں سے 243 بی بی ایم پی اور باقی 195 کلینیکس اضلاع میں ہونگے.

وزیر صحت کے سدھاکر نے پیر کو کہا کہ کلینک شہری علاقوں صحت کی دیکھ بھال کے لیے بنائے گئے ہیں، جن مریضوں کو مزید علاج کی ضرورت ہو گی انہیں ثانوی اور ترشری مراکز میں بھیجا جائیگا. انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف علاج کی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بھی مرکزیت ملے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہر کلینک میں ایک ڈاکٹر، ایک نرسنگ سٹاف، ایک لیب ٹیکنیشن اور ایک ورکر ہوگا۔ مکمل طور پر زچگی کے متعلق دیکھ بھال حفاظتی ٹیکوں، خاندانی منصوبہ بندی، زرخیزی، مواصلاتی امراض کے انتظام دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اور ریفرل سروسز جیسی فلاح و بہبود کی سرگرمیاں بھی دستیاب ہوں گی. نما کلینک سوموار سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہینگے۔

مزید پڑھیں:Free Dialysis Service گرو نانک ہسپتال میں مفت ڈائلاسس خدمات کا انتظام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.