ETV Bharat / state

Bomb From Kargil War Explodes کرگل میں ایک پرانا شل پھٹنے سے دھماکہ، تیرہ سالہ بچے کی موت، دو زخمی

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 7:05 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کرگل میں ایک پرانا بارودی شل پھٹنے کی وجہ سے ایک تیرہ سالہ بچے کی موت ہوگئی جب کہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

کرگل میں ایک پرانا شل پھٹنے سے دھماکہ

کرگل: لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل ضلع میں ایک پرانا بارودی شل پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا جس میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہوا ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ کرگل ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت علی چودھری کے مطابق اتوار کی دوپہر کو بچے ایک میدان میں کھیل رہے تھے تبھی ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہوا ہے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں یہ بچے کھیل رہے تھے وہاں کرگل جنگ کے دوران نہ پھٹنے والا ایک پرانا بارودی شل ملا۔ بتایا جارہا ہے کہ بچوں نے دیکھا تب انہوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتیجے میں شل پھٹ گیا۔ کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں فوج کی فائرنگ رینج بھی تھی۔ شل کے پھٹنے کے بعد تینوں بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایک 13 سالہ بچے کی راستے میں ہی موت ہوگئی جب کہ دو دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا نے اس واردات کے پیش آتے ہی کرگل ضلع ہسپتال کا دورہ کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ ایک بچے کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو زخمیوں میں سے ایک کا آپریشن کیا گیا ہے جو خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ دوسرے زخمی بچے کا علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرگل ضلع میں فوج ان علاقوں سے باقی بارودی شل و دیگر دھماکہ خیز مواد ہٹائے گی اور اس کے لئے جلد ہی آپریشن شروع ہوگا۔ گورنر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب ان بچوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Kargil War 1999: کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 'گن ہل' کے نام منسوب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.