ETV Bharat / state

Kargil War 1999: کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 'گن ہل' کے نام منسوب

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 8:35 PM IST

ہر سال 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس دن منایا جاتا ہے۔ سنہ 1999 میں کرگل جنگ میں بھارتی فوج نے پاکستان پر فتح حاصل کی تھی۔ کرگل وجے دیوس ملک بھر میں ان بھارتی ہیروز کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ Kargil Vijay Diwas 2022

kargil-war-1999-point-5140-named-as-gun-hill
کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 کو 'گن ہل' کا نام منسوب

سرینگر: سنہ 1999 میں کرگل جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد فوج نے آج دراس کے پوائنٹ 5140 کو 'گن حل' کا نام منسوب کیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج کے دفاعی ترجمان نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھارتی مسلح افواج کی فتح کی یاد میں اور 'آپریشن وجے' میں فوج کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کرگل کے دراس میں واقعہ پوائنٹ 5140 کو 'گن ہل' کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوائنٹ 5140 کرگل جنگ میں ایک اہم پوانٹ تھا جس کے سبب بھارتی فوج نے دشمن فوج کا دفاع کیا اور انہیں شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

kargil-war-1999-point-5140-named-as-gun-hill
کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 کو 'گن ہل' کا نام منسوب
26 جولائی سنہ 1999 میں نے لداخ کے کرگل کی برفیلی بلندیوں پر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ تقریباً تین ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد بھارتی فوج نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے آپریشن وجے کے کامیاب خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
kargil-war-1999-point-5140-named-as-gun-hill
کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 کو 'گن ہل' کا نام منسوب
ترجمان کا کہنا تھا کہ رجمنٹ آف آرٹلری کی جانب سے، کرگل وار میموریل، دراس پر آرٹلری کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ٹی کے چاولہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر آپریشن میں حصہ لینے والے سابق فوجی بھی موجود تھے۔ وہیں فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل انندا سینگپتا نے بھی اس پروقار موقع پر ہلاک ہوئے فوجیوں کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔
kargil-war-1999-point-5140-named-as-gun-hill
کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 کو 'گن ہل' کا نام منسوب

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سنہ 1999 میں تقریباً تین مہینے چلی کرگل جنگ کے دوران 527 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 1363 فوجی زخمی ہوئے تھے۔ وہیں پاکستان کی طرف بھی کافی جانی نقصان ہوا تھا۔

kargil-war-1999-point-5140-named-as-gun-hill
کرگل جنگ، پوائنٹ 5140 کو 'گن ہل' کا نام منسوب

ہر سال 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس دن منایا جاتا ہے، سنہ 1999 میں کرگل جنگ میں بھارت نے پاکستان پر فتح حاصل کی تھی۔ کرگل وجے دیوس بھارتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ کرگل وجے دیوس ملک بھر میں ان بھارتی ہیروز کو یاد کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ Kargil Vijay Diwas 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.