ETV Bharat / state

NC Congress sweep Kargil elections کرگل انتخابات میں بے جی پی کو شکست، نیشنل کانفرنس اور کانگرس اتحاد فاتح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 10:37 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 10:44 PM IST

5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے انتخابات ہیں جس میں کانگریس اور این سی اتحاد نے جیت درج کی ہے۔

NC, Congress sweep Kargil elections
کرگل انتخابات میں بے جی پی کو شکست، نیشنل کانفرنس کانگرس اتحاد فاتح

سرینگر: لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو نیشنل کانفرنس اور کانگرس کے ہاتھوں شکست ہوئی۔4 اکتوبر کو منعقد کیے گئے ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگرس کو 21 سیٹوں پر کامیابی ملی، جبکہ بی جے پی نے دو سیٹوں کو حاصل کیا، وہیں آزاد امیدوار نے دوسیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
الیکشن حکام کے مطابق نیشنل کانفرنس نے 12، کانگریس 10، بی جے پی 2 اور آزاد امیدوارو دو نشستیں حاصل کیں۔نیشنل کانفرنس اور کانگرس متحدہ طور کونسل کا اقتدار سنبھالے گے تاہم چئیرمین نیشنل کانفرنس کا ہی ہوگا۔
بتادیں کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے انتخابات ہیں جس میں کانگریس اور این سی اتحاد نے جیت درج کی ہے۔
جوں ہی لداخ ترقیاتی کونسل چناو کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو لداخ اور کرگل میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ورکروں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا۔صبح سے ہی کاونٹنگ سینٹر کے باہر نیشنل کانفرنس اور کانگریس ورکروں کی ایک بھاری تعداد جمع ہوئیں اور اتوار کی شام جب سبھی نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو کانگریس اور این سی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا ۔
قابل ذکر ہے کہ کونسل انتخابات میں کل 85 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 22 کانگریس، 17 نیشنل کانفرنس، 17 بی جے پی اور 4 عام آدمی پارٹی اور 24 آزاد امیدواروں نے الیکش میں حصہ لیا۔
الیکشن حکام کے مطابق 95ہزار 388 رائے دہندگان جن میں 48ہزار 626مرد اور 46ہزار 762خواتین شامل ہیں میں سے 74ہزار 26ووٹروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح سے ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد درج کی گئی۔ان انتخابات میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں چناؤ کی خاطر 278پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:


کرگل کونسل کے نتائج پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے مسرت کا اظہار کرکے کہا کہ کرگل کے لوگوں نے بی جے پی کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کے مسترد کیا ہے۔

  • The BJP was dealt a resounding defeat at the hands of the NC-@INCIndia alliance in Kargil today. In celebration of our strong alliance with the Congress party, the Jammu and Kashmir National Conference is delighted to announce its victory in the LAHDC Kargil elections. This…

    — JKNC (@JKNC_) October 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ نتائج ان طاقتوں کو ایک قرارا جواب ہے، جنہوں نے لوگوں کی رائے کے بغیر ہی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے جموں کشمیر اور لداخ کو تقسیم کردیا۔عمر عبداللہ نے کہا ان نتائج سے بی جے پی کو بیدار ہونی کی ضرورت ہے کہ وہ جموں کشمیر میں لوگوں کی جمہوری آواز کو سنے اور ان کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دے۔ راج بھون اور بے منتخب نمائندوں کو پیچھے چھپنا بی جے پی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

  • Heartening to see secular parties like NC & Congress register their victory in Kargil. Its the first election post 2019 & people of Ladakh have spoken.

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان نتائج سے ان کو کافی خوشی ہوئی کیونکہ کرگل کے لوگوں نے سیکولر جماعتوں کو ووٹ دیا۔

  • The people of Ladakh have already voiced their disconnect and displeasure over the policies of current dispensation towards the region.2/2

    — M Y Tarigami (@tarigami) October 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سی پی آئی ایم لیڈر یوسف تاریگامی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگرس کی شاندار کامیابی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کرگل کے لوگوں نے حکمران جماعت کی لداخ کے تئیں پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔

گزشتہ کونسل میں نیشنل کانفرنس 10 اور کانگرس 8 سیٹوں میں اقتدار میں تھی اور این سی لیڈر فیروز خان اس کے چیئرمین تھے۔ بی جے پی کا ایک منتخب رکن تھا جبکہ بعد ازاں پی ڈی پی کے تین ممبران نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔لداخ خطے کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یونین ٹریٹری کا درجہ ملنے کے بعد یہ پہلا انتخاب تھا جس میں بی جے پی کو توقع تھی کہ وہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور کونسل میں اقتدار حاصل کرے گے۔ تاہم مسلم آبادی والے کرگل ضلع نے آج بی جے پی کو مسترد کردیا۔کرگل ضلع کے رائے دہندگان میں بی جے پی حکومت کے خلاف کافی ناراضگی دیکھی گئی اور انتخابات نتائج اس ناراضگی کا مظاہرہ ہے۔ یونین ٹریٹری بننے کے بعد خطہ لداخ کو امید تھی کہ ان کی علاقے میں تعمیر و ترقی ہوگی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، تاہم اس خطے کے عوام کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی نے انکے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔خطے کے عوام لداخ کو ریاستی درجہ دینے، آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے اور اراضی کی حفاظتی قوانین تاکہ غیر مقامی افراد وہاں زمین خریدنے کے اہل نہ ہو کے مطالبات کررہے ہیں۔ ان مطالبات کے لیکر خطے کے لوگوں نے متعدد بار احتجاج اور ہڑتال کیے۔ تاہم مرکزی سرکار نے آج تک ان کا کوئی بھی مطالبہ منظور نہیں کیا ہے۔ اگرچہ مرکزی سرکار نے وزیر مملکت برائے داخلہ نیتی آنند رائے کی قیادت میں 17 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل کو جولائی 2003 میں معرض وجود میں لایا گیا۔
30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں اور و ایل جی کی سفارش پر نامزد کیا جائے گے۔ اس کونسل کی مدت پانچ برس ہوتی ہے۔ موجودہ کونسل 11 اکتوبر کو حلف اٹھا کر کام کاج شروع کرے گی۔

Last Updated : Oct 8, 2023, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.