ETV Bharat / state

NC Election Symbol Issue این سی کو آخر کار ایل اے ایچ ڈی سی کرگل الیکشن لڑنے کیلئے ہل نشان مل گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:03 PM IST

Updated : Sep 8, 2023, 12:25 PM IST

لداخ کی انتظامیہ نے بالآخر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل، کارگل کے انتخابات میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیے انتخابی نشان "ہل" مختص کر دیا ہے۔ NC gets plough for contesting LAHDC kargil elections 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر (جموں و کشمیر): سپریم کورٹ کی سرزشن کے بعد مرکز کے زیر انتظام لداخ کی انتظامیہ نے بالآخر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل، کارگل کے انتخابات میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیے "ہل" کا انتخابی نشان محفوظ کر لیا ہے۔ انتظامیہ نے کل دیر رات نیشنل کانفرنس کے لیے نشان محفوظ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

لداخ کی انتظامیہ نے این کو انتخابی نشان 'ہل' مختص کیا
لداخ کی انتظامیہ نے این کو انتخابی نشان 'ہل' مختص کیا
لداخ کی انتظامیہ نے این کو انتخابی نشان 'ہل' مختص کیا
لداخ کی انتظامیہ نے این کو انتخابی نشان 'ہل' مختص کیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ "2023 کی سول اپیل نمبر 5707 (ایس ایل پی نمبر 18727 آف 2023) میں معزز سپریم کورٹ کے مورخہ 06/09/2023 کے حکم کی تعمیل میں "ہل" کا نشان جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیے محفوظ ہے۔ یہ نشانہ پانچویں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل، کارگل کے انتخابات کے لیے پارٹی کو دیا گیا ہے۔" اس دوران لداخ انتظامیہ نے ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات کے لیے ایک تازہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق، 26 نشستوں کے لیے ووٹنگ، جو پہلے 10 ستمبر کو ہونا تھی، اب چار اکتوبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: SC penalizes Ladakh UT Admin: سپریم کورٹ کی لداخ انتظامیہ کو پھٹکار، کرگل الیکشن کا نوتیفکیشن رد
وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی سوشل میڈیا ایکس پر لداخ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب اُن کے کارگل کے ساتھی انتخابات کے لیے تیاری کر سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "کل رات دیر گئے یہ حکم جاری کیا گیا۔ اب میرے کارگل کے ساتھی صحیح معنوں میں انتخابی جنگ کی تیاری شروع کر سکتے ہیں۔"

Last Updated : Sep 8, 2023, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.