جھارکھنڈ :ہاتھی کا بچہ کنویں میں گرا

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 4:13 PM IST

ہاتھی کا بچہ کنویں میں گرا

ریاست جھارکھنڈ کے کھونٹی علاقے کے اکڑی ماڑی باجار ٹانڈ کے کنویں میں ایک ہاتھی بچہ گر گیا ہے۔محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ہاتھی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے کھونٹی علاقے کے اکڑی ماڑی باجار ڈانٹ کے قریب میں واقع کنویں میں منگل کی رات ہاتھی کا بچہ گر گیا۔ اگلے دن بدھ کی صبح کو ہاتھی کا بچہ کنویں سے باہر نکلنے کے لئے جدوجہد کرتا رہا۔اس حادثے کو دیکھنے کے لئے آس پاس کے لوگوں کا ہجوم بھی جمع ہوگیا۔ لوگوں نے محکمہ جنگلات کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم ریسکیو آپریشن کرکے ہاتھی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس حادثے سے ایک ہفتہ قبل 16 دسمبر کو تماڑ کے سوناہاتو کے جلیگسیرنگ میں ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا۔یہاں بھی موجود ایک کنویں میں ایک ہاتھی کا بچہ گر گیا تھا۔تقریبا 16 گھنٹے کی مشقت کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جے سی بی کی مدد سے راستہ بنا کر بچے کو باحفاظت کنویں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ہاتھی کا بچہ کنویں میں گرا

وہیں ان دنوں درجنوں جنگلی ہاتھیوں کا جھنڈ تورپا، کررا، بنڈو تماڑ علاقے میں داخل ہورہے ہیں۔جس کی وجہ سے اطراف کے دیہی لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔یہ کھیت میں لگے فصلوں اور سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، جس وجہ سے لوگ شام کے بعد گھر سے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.