ED Questioned Hemant Soren ای ڈی نے ہیمنت سورین سے نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 8:56 AM IST

ای ڈی نے ہیمنت سورین سے نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی

ای ڈی نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ایک ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی کانکنی گھپلے کے معاملے میں 9 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ ED Questioned Hemant Soren

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین سے ای ڈی نے 1000 کروڑ روپے کے غیر قانونی کانکنی گھپلے کے معاملے میں 9 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے بعد وزیر اعلی مسٹر سورین رات 9:30 بجے ای ڈی کے دفتر سے باہر آئے اور اپنے قافلے کے ساتھ وزیر اعلی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیر اعلی کی اہلیہ کلپنا سورین انہیں لینے ای ڈی کے دفتر پہنچی تھیں اور پھر انہیں واپس وزیر اعلی رہائش گاہ لے گئیں۔ Scam cases on Hemant Soren

ہیمنت سورین سے 17 نومبر کو رانچی میں ای ڈی زونل آفس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر سمیت تین افسران کی ایک ٹیم وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی ہیڈکوارٹر سے رانچی پہنچے تھے۔ ای ڈی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے پوچھ گچھ کے لیے تقریباً 200 سوالات کی فہرست تیار کی تھی۔ ایجنسی نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو 3 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن تب وزیر اعلیٰ نے تین ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کو دوبارہ طلب کرکے 17 نومبر کو پیش ہونے کو کہا گیا۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے پاس کانکنی کا محکمہ بھی ہے۔ ایجنسی کی مانیں تو اب تک کی جانچ میں ای ڈی نے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی غیر قانونی کانکنی اور منی لانڈرنگ کے ثبوت جمع کیے ہیں۔ ایک محکمانہ وزیر کے طور پر ہیمنت سورین اس سے واقف تھے یا نہیں، ان موضوعات پر وزیراعلیٰ سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ ساتھ ہی ان سے ان کے بارہیٹ ایم ایل اے کے نمائندے کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی کہ آیا وہ پنکج مشرا کی سرگرمیوں سے واقف تھے یا نہیں۔ پنکج مشرا نے جیل میں رہتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کیا، اس دوران ای ڈی کے گواہوں سمیت کئی لوگوں کو دھمکیاں دینے کا معاملہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hemant Soren Appeared Before ED ہیمنت سورین ای ڈی دفتر میں پیش ہوئے

اس معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے متعلق معاملے میں بھی وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ساتھ ہی پنکج مشرا کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ہیمنت سورین کے دستخط شدہ چیک بھی ملے تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جب ہیمنت سورین ای ڈی آفس جانے کے لیے نکلیں تو ان کے ساتھ ایک بڑا ہجوم نکلا تھا، اس کے پیش نظر ای ڈی آفس کی سکیورٹی اور ٹریفک جام نہ ہو اس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.