ETV Bharat / state

Dhanbad Railway notice to Hanuman Temple ریلوے نے ہنومان جی کو بھیجا نوٹس، کہا زمین خالی کرو ورنہ کارروائی کی جائے گی

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 10:05 PM IST

ریلوے نے ہنومان جی کو بھیجا نوٹس
ریلوے نے ہنومان جی کو بھیجا نوٹس

دھنباد میں، ریلوے نے ہنومان جی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے زمین کے غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کے لیے کہا گیا ہے ۔ ریلوے کے اس نوٹس پر گاؤں والوں میں ناراضگی ہے۔ Dhanbad Railway notice to Hanuman Temple

دھنباد: ہنومان مندر کے نام پر ریلوے کی طرف سے تجاوزات کے سلسلے میں ایک نوٹس دی گئی ہے۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر کی جانب سے بیکر باندھ کالونی میں ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضے کے حوالے سے ایک نوٹس مندر میں لگائی گئی ہے۔ ریلوے نے نوٹس میں کہا کہ ریلوے کی زمین پر مندر پر ناجائز قبضہ قانون کی رو سے جرم ہے۔ نوٹس میں مزید لکھا ہے کہ نوٹس کے دس دن کے اندر یہ زمین خالی کر دیں۔ اور اسے سینئر سیکشن انجینئر کے حوالے کر دیں، ایسا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس نوٹس کے بعد مقامی لوگوں میں ریلوے کے تئیں ناراضگی ہے۔ لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی کئی نسلیں مندر میں ہنومان جی کی پوجا کرتی رہی ہیں۔ یہاں بہت سے لوگ ہیں جو 1931 سے رہ رہے ہیں، اب ریلوے ان پر مندر کو ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ Dhanbad Railway notice to Hanuman Temple

یہ بھی پڑھیں : Women are Not Allowed to Enter Temple اس مندر میں خواتین کا داخلہ ممنوع ہے، سالوں سے چلی آ رہی روایت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.