ETV Bharat / state

دھنباد: گانے سے لوگوں میں بیداری مہم

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 5:02 PM IST

دھنباد:سائبر انچارج گا کر لوگوں کو بیدار کررہے ہیں
دھنباد:سائبر انچارج گا کر لوگوں کو بیدار کررہے ہیں

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے سائبر پولیس اسٹیشن کے انچارج نے لوگوں کے درمیان کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری لانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ وہ موسیقی کے سہارے لوگوں کو اس خطرناک وبائی مرض کے خلاف بیدار کر رہے ہیں۔

ضلع دھنباد کے سائبر پولیس اسٹیشن کے انچارج نوین رائے کے گائے ہوئے گانے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ان کے گانوں کو لوگوں کی پذیرائی حاصل ہے۔

انہوں نے موسیقی کے ذریعہ لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے اور کورونا کے انفیکشن سے حفاظت کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

نوین رائے کہتے ہیں لوگوں کا ملنا بالکل بند ہے۔ایسے میں انہیں بیدار کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایک اچھا وسیلہ ہے۔ موبائل فون پر پائے جانے والے مختلیف میوزک ایپ کے ذریعہ سے فلمی دھنوں پر اپنے لکھے گیتوں کو گا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی لکھی ہوئی گیتوں کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.