ETV Bharat / state

گڑھوا: کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی

author img

By

Published : May 8, 2020, 7:53 PM IST

کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی
کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی

گڑھوا ضلع میں گزشتہ دنوں پائے گئے کورونا کے تین مثبت مریضو کی رپورٹ آج منفی آئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی گڑھوا کورونا سے آزاد ضلع بن گیا ہے.

گڑھوا: رجھارکھنڈ میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ریاست میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی ہے، ایسے میں گڑھوا ضلع سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے.

ضلع میں گزشتہ دنوں پائے گئے کورونا کے تین مثبت مریضو کی رپورٹ آج منفی آئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی گڑھوا کورونا سے آزاد ضلع بن گیا ہے. بتایا جاتا ہے کہ تینوں کورونا متاثرہ افراد ایک ہی خاندان کے تھے.جن کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ کئی روز سے کورنٹائن کیا گیا تھا۔ آج ان کی رپورٹ منفی آنے کے بعد تمام اہل خانہ کو ہسپتال سے گھر واپس بھیج دیا گیا ہے.

ہسپتال سے آزاد ہونے پر ڈی سی کی قیادت میں تمام اہل خانہ کا پرزور استقبال کیا گیا. ڈی سی اور ڈيڈی سی کے جانب سے انہیں تحفہ بھی دیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر کے پٹھان ٹولی سے 19 اپریل کو ایک نوجوان میں کورونا مثبت پایا گیا تھا.اور وہ گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھا، اس کی وجہ سے نوجوان کو رانچی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

اسی دوران 22 اپریل کو دوبارہ اسی نوجوان کے گھر سے 10-12 سال کے دو بچوں میں کورونا مثبت پایا گیا۔ جس میں ایک لڑکی بھی شامل تھی. ان دونوں کا علاج میرال كووڈ ہاسپٹل میں کیا جا رہا تھا. آج تینوں کا رپوڑت منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ڈی سی نے محدود وسائل میں کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے سی ایس اور ان کی ٹیم،کو مبارک باد دی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.