ETV Bharat / state

جھارکھنڈ، 18آئی اے ایس کا تبادلہ

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:35 PM IST

جھارکھنڈ، 18آئی اے ایس کا تبادلہ
جھارکھنڈ، 18آئی اے ایس کا تبادلہ

جھارکھنڈ میں کورونا سے جاری جنگ کے درمیان ریاستی حکومت نے منگل کے روز انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 18 افسران کا ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی ہے۔

محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور راج بھاشا کی جانب سے آج دیر شام جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر منیش رنجن کو کولھان ڈویژن کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح راجیش کمار شرما جو پوسٹنگ کے منتظر تھے، کو اگلے حکم تک انفارمیشن ٹکنالوجی اور ای گورننس کا سکریٹری بنا دیا گیا ہے۔ وہیں 2005 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر اور پوسٹنگ کے منتظر شری نیواسن کو کان اور زمین عناصر محکمے کا انچارج سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سماجی کارکنان محسن آئی. اے. ایس کے دفاع میں


نوٹیفکیشن کے مطابق زراعت، مویشی پروری اور کوآپریٹیو محکموں کے اسپیشل سکریٹری راجیش کمار پاٹھک کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں گڑھوا کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی محکمہ مویشی پروری کے ڈائریکٹر چترنجن کمار کا تبادلہ کرکے ضلع صاحب گنج کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے جوائنٹ الیکشن کمشنر دلیپ ٹوپو کو ضلع لوہاردَگَّا کوڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.