ETV Bharat / state

جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 19 جنوری تک مزید توسیع

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 18, 2024, 9:10 AM IST

winter vacation extended
winter vacation extended

Winter vacations in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں موسم سرما میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی جاتی ہیں۔ جموں میں سرمائی تعطیلات میں اب تک تین مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

جموں: جموں وکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے گرمائی زون کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکنامے کے مطابق گرمائی زون کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے سرمائی تعطیلات میں 19 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔

قبل ازیں سردیوں کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں تین بار توسیع کی گئی تھی۔ ناسازگار موسمی صورتحال کے باعث حکام نے پہلے ان تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی تھی جبکہ سردیوں کے زور کے پیش نظر ان میں مزید اضافہ کرکے ان کو 12 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔بعد ازاں 17جنوری تک سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر اور جموں صوبے کے کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

مزید پڑھیں: جموں و کشمیرانتظامیہ نے سال 2022 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری

قابل ذکر ہے کہ جموں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ واضح رہےکہ جموں وکشمیر میں موسم سرما میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی جاتی ہے۔ کشمیر میں موسم انتہائی سرد ہوجاتا ہے۔ برفباری کے باعث عام زندگی درہم برہم ہوکر رہ جاتی ہے۔ جموں اور کشمیر میں حالیہ دنوں میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور جموں اور سری نگر میں کئی مرتبہ موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.