ETV Bharat / state

Summer vacation in jk colleges کشمیر اور جموں صوبے کے کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 3:58 PM IST

جون کے آخری ہفتے میں پارہ 35ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے بعد کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے بارہویں جماعت تک کے لیے 10جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا، وہیں اب حکومت نے کشمیر سمیت صوبہ جموں کے ونٹر زون زمرے میں آنے والے کالجز کے لیے بھی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

ا
ا

سرینگر (جموں و کشمیر) : ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وادی کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 15 جولائی سے 10 روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں شدید گرمی کے پیش نظر وادی کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 15 سے 24 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ چھٹیاں ہفتہ کو یعنی 15 جولائی سے شروع ہوں گی۔

اس سے قبل کشمیر صوبے کے تمام اسکول یکم سے 10جولائی تک گرمائی تعطیلات کے لیے بند تھے ایسے میں صوبے کے پہلی سے بارہویں جماعت تک کے تمام اسکول رواں ہفتے 11 جولائی سے شروع ہوئے اور پھر سے تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جون کے آخری ایام میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشمیر صوبے کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم سے 10 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ کشمیر میں اول جماعت سے لے کر 12 ویں جماعت تک کے تمام اسکول گرمائی تعطیلات کے پیش نظر تدریسی، تعلیمی سرگرمیوں کے لئے بند رہے اور گیارہ جولائی کو تدریسی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔

مزید پڑھیں: Summer Vacation in Kashmir کشمیر کے اسکولوں میں دس روز کی گرمائی تعطیلات کا اعلان

ادھر، محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 15جولائی سے 17جولائی تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں فی الوقت جاری خشک موسم کے باوجود درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.