ETV Bharat / state

LG On Families Ids in J&K یونیک آئی ڈی کا مقصد سوشل سکیورٹی فراہم کرنا، ایل جی منوج سنہا

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ایک آئی ڈی نمبر فراہم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اہل خانہ سے اجازت ملنے کے بعد ہی یونیک آئی ڈی نمبر دیا جائے گا۔LG On Families Ids in J&K

ایل جی منوج سنہا
LG Manoj Sinha

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ یوٹی کے لوگوں کو ایک یونیک آئی ڈی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی کی تیاری کا مقصد سوشل سکiورٹی فراہم کرنا ہے۔LG On Families Ids in J&K

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے بات کی گئی اور اُن کے بہت سارے مسائل کو حل بھی کیا گیا۔ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ایک آئی ڈی نمبر فراہم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اہل خانہ سے اجازت کے بعد ہی یہ نمبر دیا جائے گا۔Creating Of Families Ids In Kashmir

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس یونیک آئی ڈی کا یہ فائدہ ہوگا کہ سب کچھ ایک ہی جگہ پر درج ہوگا جبکہ پنشن اور دوسری اسکیموں سے لوگوں کو سیدھے طور پر فائدہ ملے گا۔social welfare schemes

انہوں نے کہا کہ یہاں کیا ہوتا تھا کہ الگ الگ اسکیموں کے لئے الگ سے قواعد و ضوابط پورے کیے جاتے اور اس یونیک آئی ڈی سے لوگوں کو آسانی ملے گی۔اُن کے مطابق یونیک آئی ڈی سے شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

کشمیری پنڈتوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ”میں نے اُن سے کئی دفعہ بات چیت کی اور اُن کے مسائل جن میں پرموشن اور محفوظ مقامات پر تعیناتی قابل ذکر ہیں کو پورا کیا گیا ۔‘Manoj Sinha On Kashmir Pandit issue

منوج سنہا نے کہا کہ ’ صرف کشمیری پنڈتوں کے لئے ہی نہیں بلکہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی بات چیت کے لیے آنا چاہتا ہے بلا جھجک مجھ سے کسی بھی مسئلے پر بات چیت کر سکتا ہے۔“Kashmiri Pandit Transfer policy

مزید پڑھیں: Family IDs In J&K منفرد فیملی آئی ڈی پر کشمیر کے سیاسی پارٹیوں کا تشویش

کشمیر میں بجلی کے بحران کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یہ بالکل من گھڑت ہے کیونکہ صوبے کشمیر میں لوگوں کو بلاخلل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔Manoj Sinha On Power crises in Kashmir

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بجلی کا کوئی بحران نہیں او راس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہے۔اُن کے مطابق کشمیر میں یومیہ کتنی بجلی صارفین کو فراہم کی جاتی ہے اس حوالے سے ہمارے پاس ایک ڈیٹا موجود رہتا ہے لہذا یہ کہنا کہ کشمیر میں بجلی کا بحران ہے حقیقت سے بعید ہے۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.