ETV Bharat / state

Hearing of Article 370 آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر 2 اگست سے سماعت ہوگی

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 10:21 AM IST

Updated : Jul 11, 2023, 11:48 AM IST

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 2 اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ Hearing of Article 370 today کرے گا۔ وہیں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو آئینی طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔SC On Article 370

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کی صدارت کرنے والے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت 2 اگست سے شروع ہوگی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں ایک آئینی بنچ جس میں جسٹس ایس کے کول، سنجیو کھنہ، بی آر گاوائی اور سوریہ کانت شامل ہیں نے کہا کہ آئینی بنچ کے سامنے درخواستوں کی سماعت 2 اگست کو صبح 10.30 بجے شروع ہوگی۔

منگل کو عدالت کو بتایا گیا کہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا رشید آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف اپنی درخواستوں پر آگے نہیں بڑھنا چاہتے اور عدالت کے ریکارڈ سے ان کے نام ہٹانا چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست گزاروں کے طور پر ان کے ناموں کو ہٹانے کی درخواست قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل شاہ فیصل اہم درخواست گزار تھے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو آخری بار مارچ 2020 میں سماعت کے لیے درج کیا گیا تھا

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 اور جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت شروع کی ہے۔ بتادیں کہ ان درخواستوں کے تناظر میں مرکزی حکومت نے عدالت میں ایک حلف نامہ دائر کیا ہے اور 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر چھوڑ کر اپنے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکز کے دلائل کو مضحکہ خیز اور غیر معقول قرار دیا۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو آئینی طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی تمام دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف تقریباً 20 عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ عرضی داخل کرنے والوں میں آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل بھی شامل تھے، جس کو عدالت نے واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما حسنین مسعودی نے کہا کہ ہم سماعت شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہمارے دلائل مضبوط ہیں۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کیا گیا ہے۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے ورکنگ صدر مظفر شاہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ اب عدالت میں ہی ہو سکتا ہے۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو قانونی اور آئینی طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ قانون عارضی تھا اور کانگریس کو اسے ہٹا دینا چاہیے تھا، لیکن اس نے اقتدار میں رہتے ہوئے ایسا نہیں کیا۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے جموں و کشمیر کے عام شہری خوش ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Supreme Court on Article 370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

دریں اثناء مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے میں دعویٰ کیا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ عسکریت پسندی کے واقعات اور عسکریت پسندی کی بھرتی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ پتھراؤ کے واقعات رک گئے ہیں۔ ہڑتال اور بند کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔ سکول، کالج اور کاروباری ادارے باقاعدگی سے کھل رہے ہیں۔ پنچایتی راج کا نظام مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔ آج جموں و کشمیر میں پنچایتی اور بلدیاتی اداروں میں تقریباً 34 ہزار منتخب نمائندے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے مرکز کے حلف نامہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غیر معقول دعوے کیے ہیں۔ حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو خصوصی مراعات دینے والے آئین کو پھاڑ کر اکثریت کا فائدہ اٹھایا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا گیا ہے۔

Last Updated :Jul 11, 2023, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.