ETV Bharat / state

موہن بھاگوت اگلے ماہ جموں کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 3:37 PM IST

ذرائع کے مطابق موہن بھاگوت Mohan Bhagwat ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جموں کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔

RSS chief Mohan Bhagwat to visit Jammu
موہن بھاگوت اگلے ماہ جموں کا دورہ کریں گے

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت Mohan Bhagwat اگلے ماہ کے پہلے ہفتے جموں کا دورہ کریں گے۔ سنگھ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق موہن بھاگوت ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جموں کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آنے والے دنوں میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور یہ دورہ یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک ہوگا۔'

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ پانچ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے خصوصی آئنی حیثیت کی منسوخی اور اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں ہوگا۔'

ان کا کہنا تھا کہ موہن بھاگوت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آر ایس ایس کے موقف کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ سنگھ کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔'

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر وہ تین اکتوبر کو صبح کے ساڑھے دس بجے زوم ایپ کے ذریعے سوئم سیوک کارکنوں سے خطاب کریں گے۔'

مذکورہ ذرائع کے مطابق موہن بھاگوت سنگھ کے سینیئر ارکان کے ساتھ علاحدہ میٹنگ کریں گے، جن میں تنظیمی امور اور تنظیم کے جموں میں کشمیر میں مزید استحکام پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ مباحثوں کے دوران غالباً افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے تناظر میں ملک خاص کر جموں و کشمیر کے سیکورٹی خدشات پر بھی بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے کچھ لیڈران بھی آر ایس ایس سربراہ سے ملاقی ہونے کی توقع ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.