Bharat Jodo Yatra Enters JK بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر کے حدود میں داخل

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 9:16 PM IST

Updated : Jan 19, 2023, 9:21 PM IST

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir

7ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے راہل گاندھی کی جانب سے شروع کی جانے والی یاترا" بھارت جوڑو یاترا " آج شام جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ یاترا 30جنوری کو سرینگر میں اختتام پزیر ہوگی۔

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir

جموں:راہُل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اپنے آخری پڑاؤ میں داخل ہوئی۔ یاترا آج شام جموں کے لکھن پور سے جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوئی ۔کانگریس کے سینکڑوں کارکنان اس یاترا میں شریک تھے۔بھارت جوڑو یاترا آج شام پٹھان کوٹ سے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں داخل ہوئی ۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے لکھن پور میں بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کیا ۔

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir
Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir

راہل گاندھی نے لکھن پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پر سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کی توجہ ہٹا کر دوسرے چیڑوں کی اور دھیان بھٹکا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ وقت نفرت، تشدد، بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافے جیسے اہم مسائل کو میڈیا اجاگر نہیں کرتی بلکہ دوسری جیزوں سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے میں مصروف ہیں۔

راہُل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ" وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے دکھ جانتے ہیں اور سر جھکا کر میں آپ کے پاس آیا ہوں۔ میرے آباؤ اجداد کا تعلق اسی سرزمین سے تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں گھر لوٹ رہا ہوں۔‘‘

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir
Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir

واضح رہے راہل گاندھی جموں وہ کئی ایک مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔ جموں کے ستواری علاقے میں بھی راہل گاندھی کا عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل کمانڈوز (ایس پی جی) کو تعینات کیا گیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ صوبے جموں میں ناکوں کا جال بچھایا گیا تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir
Rahul Gandhi's Bharat Jodo Yatra entered Jammu and Kashmir

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra Enters Jammu بھارت جوڑو یاترا جموں کے حدود میں داخل

واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا، انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ایک عوامی تحریک ہے۔ کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی، پارٹی کیڈر اور عام لوگوں کو پیدل چلنے کے لیے متحرک کر کے اس تحریک کو منظم کر رہے ہیں۔ یہ یاترا کنیا کماری، جزیرہ نما کے جنوبی سرے سے جموں و کشمیر تک چلے گی جو 150 دنوں میں 3570 کلومیٹر پر محیط ہے۔

Last Updated :Jan 19, 2023, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.