ETV Bharat / state

National Health Mission Employees Protest: نیشنل ہیلتھ مشن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 7:36 PM IST

نیشنل ہیلتھ مشن کے عارضی ملازمین کا احتجاج
نیشنل ہیلتھ مشن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

نیشنل ہیلتھ مشن کے عارضی ملازمین نے جموں میں اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ 'اگر ان کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔' Sewa Singh Bali on National Health Mission Employees

جموں و کشمیر کے جموں میں نیشنل ہیلتھ مشن کے عارضی ملازمین نے عام آدمی پارٹی دفتر میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کے ساتھ مل کر اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کیا اور عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر کے کنوینر کو اپنے مطالبات جموں کشمیر انتظامیہ تک پہچانے میں مدد کرنے کی اپیل پیش کی۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ 'اگر ان کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی ساتھ ہی اس دوران ممکنہ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ Protest of temporary Employees of National Health Mission

نیشنل ہیلتھ مشن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت ملازمین کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے تاہم کسی بھی عملی کارروائی تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ ملازمین نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مانگوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ احتجاجی این ایچ ایم ملازمین نے حکومت کوانتباہ دیا ہے کہ اگر ہماری مانگیں جلد از جلد پوری نہیں کی گئیں تو غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.