ETV Bharat / state

Property Tax in JK پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے جموں بند کی کال دی

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 6:35 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے امسال یکم اپریل سے یونین ٹریٹری کے مونسپل کارپوریشنز اور مونسپل کمیٹیز میں پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اربن لوکل باڈیز اس ٹیکس سے خود کفیل ہوں گی اور یہ ٹکس قصبوں و مونسپل کمیٹز کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: جموں چیمبر آف کامرنس اینڈ انڈسٹریز نے جائیداد ٹیکس کے خلاف 11مارچ سنیچر کو جموں بند کی کال دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصلہ منتخب عوامی حکومت پر ہی چھوڑنا چاہیے۔ان باتوں کا اظہار چیمبر آف کامرس کے صدر نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف 11مار چ سنیچر کو جموں بند رہے گا۔ان کے مطابق سرکار نے کسی بھی فریق کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت نہیں کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تاجر برادری ٹیکس کے خلاف نہیں لیکن موجودہ حالات میں لوگ جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

صدر موصوف کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس کو لاگو کرنے سے قبل سرکار کو سبھی فریق کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک ہفتے سے ہم سرکار ی عہدیداروں کا انتظار کرہے تھے کہ شائد وہ جموں کے تاجروں کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کریں گے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جانا چاہئے کیونکہ جائیداد ٹیکس سے لوگوں پر ایک اور بوجھ پڑ جائے گا۔

مزید پڑھیں: Manoj Sinha On Property Tax انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی: منوج سنہا

واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یکم آپریل سے میونسپل کارپریشنز ، مونسپل کمیٹیز والے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس ٹیکس سے اربن لوکل باڈیز خود کفیل ہو جائے گی اور یہ ٹکس قصبوں و مونسپل کمیٹز کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں نے انتظامیہ سے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.