ETV Bharat / state

Amarnath yatra 2022: قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25واں قافلہ پوتر گھپا کی طرف روانہ

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 1:33 PM IST

قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ پوتر گھپا کی طرف روانہ
قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ پوتر گھپا کی طرف روانہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 3 ہزار8 سو62 یاتریوں پر مشتمل 25واں قافلہ 125 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ پوتر گھپا کے درشن کے لیے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔Amarnath yatra 2022

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ پیر کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔pilgrims leave jammu for Amarnath Yatra

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 3 ہزار8 سو62 یاتریوں پر مشتمل 25 واں قافلہ 125 گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں ی طرف روانہ ہوگیا۔Amarnath yatra 2022

انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 1 ہزار8 سو35 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف 46 گاڑیوں میں روانہ ہوگئے جبکہ 2 ہزار27 یاتری79 گاڑیوں میں پہلگام بیس کی طرف روانہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قافلے کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار5 سو85 یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از سوا دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra: جموں بیس کیمپ سے پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل بیسواں قافلہ روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.