ETV Bharat / state

Blast in factory سانبہ میں کباڈ کے گودام میں دھماکہ ، ایک ہلاک چھ دیگر زخمی

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 6:25 PM IST

Updated : Mar 25, 2023, 7:43 PM IST

جموں کے سانبہ کے علاقے باری بھرمنا علاقہ میں ہفتہ کے روز ایک کباڈ کے گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

one-killed-6-injured-after-blast-in-factory-in-samba
سانبہ میں کھباڑ کے گودام میں دھماکہ ، ایک ہلاک چھ دیگر زخمی

سانبہ میں کباڈ کے گودام میں دھماکہ ، ایک ہلاک چھ دیگر زخمی

جموں: جموں خطہ کے بری برہمنا علاقے میں ایک سکریپ فیکٹری کے ایک گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں۔بتایا جاتا ہیں کہ جموں خطہ کے ضلع سانبہ بری برہمنا علاقے میں ہفتہ کے روز سکریپ فیکٹری (کباڈ گودام) میں مزدور و دیگر عملہ کام کررہے تھے اسی دوران وہاں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔دھماکہ کی آواز آس پاس کے علاقوں تک سنائی دی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوا ۔مقامی لوگ اور جموں کشمیر پولیس کے جوان فیکٹری پہنچے اور دھماکہ میں ہوئے زخموں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران دھماکہ میں ایک ایک شخص کو مردہ پایا گیا۔پولیس نے اس حوالے سے معاملے درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

وہیں ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بری برہمنا میں ہفتہ کے روز ایک سکریپ(کباڈ) کے گودام میں دھماکہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ سکریپ مٹریل سے ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت موہن لال کے طور پر ہوئی جو راجوری سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: Fire Cracker Factory Blast کانچی پورم میں فائر کریکر فیکٹری میں دھماکہ، نو ہلاک

ایس ایس پی نے کہا کہ سکریپ مٹریل میں یہ دھماکہ ایک موٹار شل پھٹنے سے ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹار شیلوں کو ناکارہ بنانے کے بعد اسی فیکٹری میں لایا جاتا ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کو خارج از امکان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد علاقہ کو پولیس نے سینیٹائز کیا

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ واقعے کی مناسبت سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہو نے کہا کہ زخمیوں کا تعلق اترپردیش، اتراکھنڈ، بشناگ، رامگڑھ، رامنگر اور باری برہمن سے ہیں۔

Last Updated : Mar 25, 2023, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.