ETV Bharat / state

NC on JK elections: انتخابات کیلئے تیار رہیں، این سی کی کارکنان سے اپیل

author img

By

Published : May 17, 2023, 12:31 PM IST

نیشنل کانفرنس (این سی) نے کارکنان و لیڈران سے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے اور پارٹی کو اس حوالہ سے بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی اپیل کی۔

۱
۱

سرینگر (نیوز ڈیسک): جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) جموں، کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے جموں صوبے میں پارٹی کے تمام ضلع اور بلاک سطح کے کارکنان و لیڈران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ’’آئندہ منتخب ہونے والے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کے لیے بنیادی سطح پر کیڈر کو تیار کریں۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے ان باتوں کا اظہار شیر کشمیر بھون میں جموں ویسٹ حلقہ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ’’یونین ٹیریٹری انتظامیہ تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اس حساس خطے کے لوگوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’صرف این سی ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو صحیح معنوں میں پورا کر سکتی ہے اور پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پنچایت، یو ایل بی یا حتیٰ کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے کی راہ ہموار کرے۔ عوامی نمائندوں کی حکومت کی عدم موجودگی میں ایل جی کی افسر شاہی آمریت کی وجہ سے عوام و خواص کو حد سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘‘

رتن لال گپتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’حکمران جماعت بی جے پی اور اس کے قائدین اپنی ناکامیوں سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان کا یہ دعویٰ کہ ’جموں و کشمیر میں سابق حکومتوں نے جموں و کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا‘ در اصل بی جے پی کی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کا حربہ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہی اصل میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کچھ کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام ان سے پوری طرح عاجز آ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: BJP Leader on JK Assembly Polls: بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار، اوتار سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.