ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Disqualified As MP راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے سے مودی حکومت بے نقاب ہوچکی ہے، کانگریس

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 10:53 PM IST

ڈاکٹر جہانزیب سروال
ڈاکٹر جہانزیب سروال

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جہانزیب سروال نے کہا کہ ہندوستان نے ایسی انتقامی سیاست اور آمرانہ حکومت کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنا مودی حکومت کی طرف سے طاقت کا غلط استعمال ہے۔

راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے سے مودی حکومت بے نقاب ہوچکی، کانگریس

جموں: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا سے رکنیت معطل کرنا مودی حکومت کی طرف سے طاقت کا غلط استعمال ہے کیونکہ وہ ان کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہندوستان نے ایسی انتقامی سیاست اور آمرانہ حکومت کبھی نہیں دیکھی۔ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جہانزیب سروال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے کہنے پر راہل گاندھی کو سچ بولنے پر نااہل قرار دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سچ کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہیں، اس لیے حکومت نے راہل گاندھی کی نااہلی کا منصوبہ بنایا کیونکہ راہہل گاندھی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھارت میں آواز اٹھا رہے تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ" ہم قانون کے پابند شہری ہونے کے ناطے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی کانگریس پارٹی مودی سرکار کو ملک کے اداروں کو کمزور کرنے اور انہیں اقتدار کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت راہل گاندھی کے خلاف پارلیمنٹ کا غلط استعمال کرنے کے بعد بھی انہیں خاموش نہیں کر سکتی۔ راہل گاندھی کی رکنیت ختم ہونے سے مودی حکومت مزید بے نقاب ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified ملک کے لئے ہر قیمت چکانے کے لئے تیار ہوں، راہل گاندھی

پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" وہ بھارت کی آواز کے لیے لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سورت کی سیشن کورٹ نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 15000 روپے جرمانے عائد کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد آج کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ کانگریس اور راہل گاندھی کے لیے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified ملک کے لئے ہر قیمت چکانے کے لئے تیار ہوں، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.