ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹس کے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 8:14 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹس کے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹس کے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا 'اہم منصوبوں کے پیچھے نقطہ نظر جموں اور سری نگر کو جدید، پائیدار اور معاشی طور پر متحرک شہروں میں تبدیل کرنا ہے جس میں انفراسٹرکچر اور خدمات کو بہتر بنانے، نقل و حرکت میں اضافہ اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔"

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں اہم سمارٹ سٹی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر سول سیکرٹریٹ میں انتظامی سکریٹریوں، اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کے ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو بغیر کسی تاخیر کے منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کے لئے مخصوص ہدایات دیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا 'اہم منصوبوں کے پیچھے نقطہ نظر جموں اور سری نگر کو جدید، پائیدار اور معاشی طور پر متحرک شہروں میں تبدیل کرنا ہے جس میں انفراسٹرکچر اور خدمات کو بہتر بنانے، نقل و حرکت میں اضافہ اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔"

لیفٹیننٹ گورنر نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ہر امکان کی تلاش کرنے پر زور دیا اور جموں وکشمیر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ سمارٹ سٹی احمد آباد ڈویلپمنٹ لمیٹڈ کے افسران کے تجربے سے حاصل شدہ جانکاری کو مختلف سمارٹ سٹی اقدامات کے لئے نافذ کرنے پر زور دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مناسب محکمہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور افسران کو بھی ہدایت کی کہ اسمارٹ سٹی منصوبوں کے مختلف پہلوؤں کا بہتر انداز کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.