ETV Bharat / state

لفٹیننٹ گورنر کی ڈاکٹرز میٹنگ

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 5:03 PM IST

لفٹینٹ گورنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرز سے میٹنگ کی
لفٹینٹ گورنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرز سے میٹنگ کی

لفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا اور جموں و کشمیر یو ٹی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بہتر انتظامات کے تعلق سے اُن کی تجاویز طلب کیں۔

میٹنگ کے دوران مختلف امور کے بارے میں بات چیت ہوئی جن میں پروٹیکٹو گئیر کی حصولیابی ، ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھانا اور کووڈ 19 سے متعلق بیداری پیدا کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔

لفٹینٹ گورنر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرز سے میٹنگ کی

لفٹینٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری وپل پاٹھک، مختلف محکموں کے سربراہان، ڈاکٹر اور دیگر طبی ماہرین نے اس تبادلہ خیال میں شرکت کی۔

لفٹینٹ گورنر نے کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے جامع کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے سے کہا کہ وہ مریضوں کا علاج کرنے کے دوران اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

لفٹینٹ گورنر نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو پی پی ایز، این 95 ماسک، گلوؤز اور دیگر سامان مہیاءکرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم ساز و سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر دیگر بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے بھی متعدد تجاویز طلب کی گئیں۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کووڈ مریضوں کے بغیر دیگر مریضوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ مریضوں کے علاج کی طرز پر ان مریضوں کے علاج میں بھی لازمی پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہئیے۔ لفٹینٹ گورنر نے داکٹروں کو صلاح دی کہ ان مریضوں کیلئے بھی ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم کرائی جانی چاہئیے۔

ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی طرف سے کووڈ 19 سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا جائزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بیداری مہم میں سوشل میڈیا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ تمام وسائل کو بروئے کار لایا جانا چاہئیے تا کہ عام لوگوں میں اس وباء سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے ۔

ایل جی نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی لوگوں تک پیغامات پہنچانے کے لیے مذہبی و سماجی رہنماؤں سے رابطہ قائم کیا ہے اس کے علاوہ ایڈوائیزریوں اور دیگر پہلووں سے متعلق معمول کے مطابق سرکاری اعلانات کیے جاتے ہیں جن کے زمینی سطح پر بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے اس موقعہ پر پروٹیکٹو گئیر مقامی سطح پر حاصل کرنے کے لیے حکومت کی منظوری کا معاملہ اٹھایا جس کے ردِ عمل میں ایل جی نے کہا کہ ڈاکٹر مقامی سطح پر ماسک اور دیگر احتیاطی سامان خرید سکتے ہیں تا ہم اس میں معیار کا پرکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رذیڈنٹ ڈاکٹروں کو رہایشی سہولیات بہم کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا ۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ چونکہ کٹھوعہ یو ٹی کا انٹری پوائینٹ ہے لہذا اُن کا رول کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے پرنسپل سے کہا کہ وہ وائرس کو روکنے کے لیے پہلے ہی بہتر اقدامات اٹھائیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.