ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Security Meeting: امرناتھ یاترا کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ کانفرنس

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 10:21 PM IST

Joint conference reviews security arrangements for Amarnath Yatra in Jammu
جموں میں امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ سکیورٹی کانفرنس

سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہونے والی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔

جموں: جموں و کشمیر میں شروع ہونے والی امرناتھ یاترا 2022 کے سلسلہ میں جموں میں فوج کے ٹائیگر ڈویژن میں مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک مشترکہ ’سیکورٹی کوآرڈی نیشن کانفرنس ‘کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر سنگھ، جی او سی رائزنگ اسٹار کور اور اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے ساتھ ساتھ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Joint conference reviews security arrangements for Amarnath Yatra in Jammu
جموں میں امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ سکیورٹی کانفرنس

کانفرنس کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے یاتریوں کے لیے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا کے لیے خطرات اور حفاظتی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کانفرنس میں ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، جموں اور سانبہ کے ڈپٹی کمشنروں، بی ایس ایف، سی آر پی ایف کے آئی جی سطح کے افسران، اسٹیٹ انٹیلی جنس بیرو کے ڈپٹی ڈائریکٹر، فارمیشن کمانڈرز اور جموں اور سانبہ کے بریگیڈ کمانڈروں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.