ETV Bharat / state

بجلی کٹوتی اور صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان: وکرم ملہوترہ

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 7:54 AM IST

بجلی کٹوتی اور صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان: وکرم ملہوترہ
بجلی کٹوتی اور صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان: وکرم ملہوترہ

جموں میں بجلی کٹوتی اور صاف پانی کی عدم سپلائی سے عوام کو ہو رہی مشکلات پر اپنی پارٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جموں کے لوگوں کے لئے ترقی ایک دیرینہ خواب ہے۔

گاندھی نگر میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے کہا کہ گرمائی ایام کے دوران جموں میں 24x7 گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہنے والے حکام پر ذمہ داری عائد کی جائے۔

بجلی کٹوتی اور صاف پانی کی عدم دستیابی سے عوام پریشان: وکرم ملہوترہ

نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملہوترہ نے کہا کہ جموں کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی سے اُمیدیں چھوڑ چکے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بی جے پی ناکام رہی ہے۔ جموں کے لوگوں کے لئے ترقی ایک دیرینہ خواب ہے، حکام لوگوں کی نہیں سنتے، حکومت اور عوام کے درمیان بہت زیادہ دوری ہے، یہاں تک کہ بجلی، صاف پانی اور صفائی ستھرائی جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور بی جے پی خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ صورتحال نے صحت شعبہ کی ناقص منصوبہ بندی کی پول کھول دی ہے۔ تیسری لہر سے قبل ہمیں خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اُن کی شمولیت سے پارٹی کیڈر مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 نے معمولات زندگی کو بری طرح درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے اور کاروباری ادارے بند ہونے سے تاجر طبقہ کو مالی طور پر خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانداروں، چھوٹے تاجروں، فاسٹ فوڈ اسٹالز، سبزی و پھل فروشوں، صنعتی مزدوروں اور یومیہ اُجرت والے ملازمین کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔

خواتین ونگ صوبائی صدر نمرتا شرما نے کہا کہ 40 ڈگری سیلیس سے زیادہ درجہ حرارت کے درمیان بجلی کے بغیر رہنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گریٹر کیلاش، سینک کالونی، چھنی ہمت اور گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے دیگر علاقوں میں چوبیس گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.