ETV Bharat / state

Protest Against Agnipath Recruitment Scheme: ’اگنی پتھ اسکیم‘ کے خلاف جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 7:03 PM IST

’اگنی پتھ اسکیم‘ کے خلاف جموں میں احتجاج
’اگنی پتھ اسکیم‘ کے خلاف جموں میں احتجاج

’’اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مختلف ریاستوں میں نوجوانوں کی جانب سے احتجاج Protest against Agnipath Schemeدرج کیے جا رہے ہیں۔‘‘

جموں: فوج میں چار سال کے لیے بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف جموں میں سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاج درج کیا۔ Protest in Jammu Against Agnipath Schemeفوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں نے ڈوگرہ چوک سے وکرم چوک تک احتجاجی ریلی کا بھی اہتمام کیا۔ احتجاج میں شامل مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ’’اگنی پتھ اسکیم‘‘ کو کالعدم قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

’اگنی پتھ اسکیم‘ کے خلاف جموں میں احتجاج

احتجاج میں شامل نوجوانوں کا کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کے لئے انہوں نے پہلے ہی میڈیکل و فیزیکل ٹیسٹ کے مراحل سے گزر چکے ہیں جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے وہ تحریری امتحان کے منتظر تھے اور اسی اسنا میں مرکزی حکومت نے محض چار سال کے لیے ’’اگنی پتھ اسکیم‘‘ کا اعلان کیا۔ Protest against Agnipath recruitment Schemeاحتجاجیوں کے مطابق ’’اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ منگل کو مرکزی حکومت نے تینوں فوجوں میں نوجوانوں کی بھرتی کے عمل میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ’’اگنی پتھ‘‘ کی نئی اسکیم کے تحت صرف چار برسوں کے لیے اگنی ویروں کی بھرتی عمل میں لائے جانے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی میں لیا گیا۔

اسکیم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا تھا کہ ’’اس کا مقصد افواج کو فٹ، جوان اور جوش و جذبے سے مالا مال کرنا ہے۔ اس سے ملک کی سلامتی کا نظام مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع ملے گا۔‘‘ تاہم اس اسکیم کے متعارف ہونے کے بعد جموں سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں نوجوانوں کی جانب سے احتجاج درج کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.