ETV Bharat / state

جموں میں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 8:06 PM IST

ایس ایس پی ٹریفک شیو کمار شرما نے اس موقع پر بتایا کہ بیشتر سڑک حادثات نشے کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔

Drugs
منشیات

ایس ایس پی جموں شری دھر پاٹل نے بدھ کے روز یہاں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرگ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم پوری طرح سے کوشاں ہیں۔

موصوف نے کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں میں منشیات کے کے خلاف بیداری کو عام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں کس طرح نشے کی لت میں پڑے نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم دیگر ایجنسیوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر کوشاں ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک شیو کمار شرما نے اس موقع پر بتایا کہ بیشتر سڑک حادثات نشے کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر گذر رکھیں کہ کہیں وہ نشے کے دلدل میں نہ پھنس جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں : کچرے کی وجہ سے عوام پریشان

ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں میں نشہ کرنے کی علامات پائی جاتی ہیں تو ان کے والدین کو فوری طور متوجہ ہونا چاہئے اور اس کا علاج کرانا چاہئے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز سے تیز تر کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں آئے روز منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.