Jammu Hawala Racket: جموں حوالا ریکٹ میں متعدد افراد گرفتار، سابق وزیر فرار

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 12:16 PM IST

Jammu Hawala Racket, 3 Arrested ex Minister at Large: جموں حوالا ریکٹ میں کئی افراد گرفتار، سابق وزیر فرار

جموں وکشمیر پولیس نے جموں شہر میں حوالا ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے خصوصی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، Jammu Hawala Racket, 3 Arrested ex Minister at Largeجبکہ اس معاملے میں سابق وزیر - بابو سنگھ - فرار بتایا جا رہا ہے۔

جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں پولیس نے شہر میں کئی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے تھے اور شبہ کی بنیاد پر پولیس پارٹی نے گاندھی نگر علاقہ میں مشکوک نقل و حرکت کے دوران محمد شریف شاہ ساکنہ، سید پورہ کوکورناگ، اننت ناگ کو گورفتار کر کے اس کے قبضہ سے 6لاکھ 90ہزار روپے نقدی ضبط 3 Arrested in Jammu Hawala Racketکر لی۔

جموں پولیس مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران شریف شاہ نے انکشاف کیا کہ بابو سنگھ چیئرمین - مینکائنڈ فرینڈلی گلوبل پارٹی نے اس کو مذکورہ رقم وصول کرنے کےلئے کہا تھا۔ شریف نے بتایا کہ جموں میں رقم وصول کرنے کے ساتھ اسے گرفتار کر لیا گیا۔3 Arrested in Jammu Hawala Racket پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص ایک خفیہ واٹس اپ گروپ کا ایڈ مین بھی ہے جس میں پاکستانی اور سعودیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں گردیو سنگھ ساکنہ جموں، سدھانت شرما کٹھوعہ اور محمد شریف سرتاج شامل ہیں جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.