ETV Bharat / state

جموں: کانگریس کے رہنماؤں کا پٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 11:12 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جموں میں کانگریس کے سینیئر رہنماؤں اور کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں: کانگریس لیڈران کا پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی مانگ
جموں: کانگریس لیڈران کا پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی مانگ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو لے کر جموں کے تمام خطوں میں کانگریس کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پٹرل، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

جموں: کانگریس لیڈران کا پیٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کی مانگ

احتجاج میں شامل کانگریس کے کارکنان و لیڈران نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا: ’’سرکار ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔‘‘

جموں میں پٹرول اور ڈیزل کے خلاف علامتی احتجاج درج کرتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ ’’ملک میں پٹرول کی قیمت چالیس روپیے فی لیٹر ہونی چاہئے تھی جو آج سو روپیے فی لیٹر ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی ملک گیر علامتی احتجاج درج کر رہی ہے تاکہ مودی سرکار خواب غفلت سے بیدار ہو سکے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ کورونا وبا سے پریشان ہیں تو دوسری طرف مہنگائی نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔

غلام احمد میر نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ملک کے غریبوں سے پیسہ لوٹا جا رہا ہے لیکن ملک میں نہ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو آکسیجن فراہم کیا جار ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے کانگریس لیڈران نے مرکزی سرکار سے ٹیکسوں خصوصا پٹرل، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرل اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک بھر میں علامتی احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.